مقبول خبریں
الیکشن 2019 کیلئے کنگزوے وارڈ راچڈیل سے لیبر پارٹی کی مس ایلس رائٹ نامزد
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عزیزوں سے ملنے وطن جانےوالابرطانوی جوڑاوارداتیوں کےہتھے چڑھ گیا خاتوں جاں بحق
اسلام آباد ... برطانیه سے پاکستان آکر حادثے کا شکار ہونے والے خاندان کے واقع کا برطانوی ہائی کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ حقائق جاننے کیلئے ٹیم مطلقہ جگہ روانہ کر دی گئی ہے واصع رہے کہ سکاٹ لینڈ کے عبدالستار اور اس کی بیگم ممتاز ستار ہفتے کے روز گلاسگو سے سفر کرتے ہوئے لاہور ائرپورٹ پر اترے۔ اس کے بعد انہوں نے تقریباً مزید تین گھنٹے کے سفر کے بعد اپنے والدین کے گھر پیر محل جانا تھا۔ لاہور ائرپورٹ سے انہوں نے ایک ٹیکسی لی ان کے ساتھ مزید دوافراد ٹیکسی میں سوار ہوگئے جنہوں نے بھی اسی علاقے میں جاناتھا۔ تقریباً ایک گھنٹے کے سفر کے بعد ٹیکسی رکی اور دونوں میاں بیوی کو چائے پیش کی گئی اور سفر دوبارہ شروع ہوگیا تھوڑی دیر بعد ہی ان کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی۔ ممتاز ستار کی بہن مسز جیلانی کے مطابق شاید ان کو چائے میں کوئی نشہ آور دوا دی گئی تھی ساتھ ہی ٹیکسی میں سوار افراد نے میاں بیوی پر حملہ کرکے انہیں لوٹ لیا اور چلتی ٹیکسی سے باہر پھینک دیا۔ مسز ممتاز ستار کے سرپر شدید زخم آئے اور وہ انتقال کرگئی۔ عبدالستار کا قریبی شاہ کوٹ ہسپتال میں علاج کیا گیا اور جلد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ اس نے بعدازاں اپنی بیوی کے جنازے میں بھی شرکت کی ۔ کمیونٹی رہنماؤں راجہ حنیف بیلی ، مرزا امین، چودھری مالک، چودھری دلپذیر، راجہ شبیر ناروی و دیگر نے واقع پر شید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا ہے...