مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برٹش کشمیری برطانوی و یورپی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھر پور مہم چلائیں گے
لندن : برٹش کشمیری برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر گروپوں کی معاونت اور پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھر پور مہم چلائیں گے ۔ برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ کے سالانہ انتخابات کے موقع پر بری نارتھ سے کنزرویٹو ممبر پارلیمنٹ ڈیوڈ نٹال کو اگلے سال کیلئے نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا جبکہ سابق چیئرمین اینڈریو گرفتھسن کی خدمات کو سراہتے ہوئے جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئرمین نے نئے چیئرمین کی مسئلہ کشمیر پر گزشتہ بیس سال سے وابستگی اور پارلیمنٹ میں مسلسل معاونت کا بھی خیر مقدم کیا جبکہ سینیئر وائس چیئرمین ڈیبی ابراہم ، وائس چیئرمین بیرسٹر عمران حسین اور بریڈف ورڈ ویسٹ کی ناز شاہ کی ممبر پارلیمٹن کی طرف سے برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کو مقبوضہ کشمیر کے بارے میں خطوط لکھنے پر شکریہ ادا کیا اور گروپ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک مشترکہ خط کے ذریعے برطانوی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کیلئے آمادہ کریں ۔ نئے چیئرمین ڈیوڈ نٹال کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر منظم کام اور موثر لابی کیلئے ماہانہ اجلاس منعقد کرنے اور حکومتی وزراء سے ملاقاتوں کا بھی عندیہ دیا ۔ اس موقع پر گروپ کے صدر لارڈ نذیر احمد آف رادھرم نے جہاں اینڈریو گرفتھسن کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا وہاں نئے چیئرمین کو معاونت کی یقین دہانی کرائی ۔ سالانہ اجلاس میں دیگر عہدیداروں میں سٹیو بیکر ایم پی لارڈ قربان حسین ، ٹیسورٹ جیکسن ایم پی، یاسمین قریشی ایم پی، کرس لینزلے ایم پی، سائمن ڈنیزک ایم پی، لوئیس ہیگ ایم پی بھی شامل ہیں اس موقع پر پاکستان سے آئی ہوئی قومی اسمبلی کی ممبر رومینہ خورشید عالم نے خاب کرتے ہوئے حکومت اور وزیر اعظم میاں احمد نواز شریف کی کاوشوں سے آگاہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفصیلاس سے کشمیر گروپ کے عہدیداروں کو تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ بعد ازاں جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے عہدیداروں چیئرمین راہ نجابت حسین سیکرٹری جنرل محمد اعظم ، وویمن چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار ، مانچسٹر کی سیکرٹری فرزانہ افضل ، سائوتھ آف انگلینڈ سے تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر صبور جاوید ، خاتون رہنما صائمہ یوسف کے ہمراہ مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے دگر گوں حالات کے پیش برطانیہ میں ایک منظم سفارتی مہم چلانے کا اعلان کیا جس میں برطانوی وزیر اعظم کی رہائشگاہ ڈائونگ سٹریٹ ، امریکی سفارتخانے اور اقوام متحدہ کے علاوہ کامن ویلتھ دفاتر کے علاوہ بی بی سی کے باہر مظاہرہ کا بھی پروگرام ترتیب دیا گیا جس کیلئے دیگر کشمیری و پاکستانی تنظیموں سے بھی مشاورت کرکے تاریخوں کا اعلان کیا جائے اور اس کیلئے کشمیر گروپ کی سینئر وائس چیئرمین ڈیبی ابراہم اور پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر اسرار حسین نے بھی اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ تحریک کے چیئرمین نے کہا کہ ہم نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران متعدد ممبران برطانوی و یورپی پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر کے حالات سے آگاہ کیا اور اسے اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت نہیں مل جاتا ۔