مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر : مظالم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے:یورپی پارلیمنٹیرین کی راجہ نجابت کو یقین دہانی
بریڈ فورڈ:یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر پارلیمنٹری گروپ کی شریک چیئر پرسن انتھیا میکٹائر ایم ای پی اور یارکشائر سے کنزرویٹو پارٹی کے ممبر یورپی پارلیمنٹ ٹموتھی کرک ہوپ نے جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کو یقین دلایا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ فرینڈز آف کشمیر کی پوری ٹیم کو متحرک کریں گے تاکہ کشمیری عوام کو انکے بنیادی حقوق دلوا سکیں جبکہ برصغیر کی دونوں ایٹمی قوتوں کے درمیان امن اور ہم آہنگی پیدا ہو سکے اور برطانیہ میں بسنے والے کشمیری اپنے رشتے داروں کی فکر سے آزاد ہو کر یہاں کے سیاسی سماجی اور کاروباری معاملات میں زیادہ دلچسپی دکھا سکیں،دونوں ارکان نے جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت سے مل کر کام کرنے اور برمنگھم اور بریڈ فورڈ میں تقریبات میں شرکت کر کے کشمیری کمیونٹی کو بھی کنزرویٹو پارٹی کی ہی لیڈر اور برطانوی وزیر اعظم ٹریسامے کی پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کریں جبکہ نوجوان کشمیریوں اور خواتین کو کنزرویٹو پارٹی میں متحرک کرنے کیلئے ملک گیر مہم چلا کر انہیں برطانوی سکے،ان خیالات کا اظہار ٹموتھی کرک ہوپ ایم ای پی نے تحریکی چیئرمین راجہ نجابت حسین سے اپنی رہائش گاہ پر ایک استقبالیہ تقریب کے موقع پر کیا اور کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں کنزرویٹو گروپ کی ساری ٹیم نے10ڈائوننگ سٹریٹ ہی میں ہی وزیر اعظم سے ملاقات کر کے جہاں یورپی یونین میں برطانیہ کے کردار پر گفتگو کی وہاں برطانیہ میں عوام کو حکومتی اقدامات میں ہمنوا بنانے کیلئے بھی تبادلہ خیال کیا،انہوںنے کنزرویٹو پارٹی کیلئے راجہ نجابت حسین کی خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس طرح برطانیہ بھر میں کشمیری کمیونٹی کو پارٹی کو عوام میں متعارف کرانے میں ہمیشہ کردار ادا کیا اوراب مسئلہ کشمیر پر انہیں ہماری مدد کی ضرورت ہے تو میں نے اور ہمارے دیگر ساتھیوں نے ماضی میں انکے ساتھ تعاون کیا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے بگڑتے ہوئے حالات کے پیش نظر ہر سطح پر انکی معاونت کریں گے اور انتھیا میکنٹائر ایم ای پی جو کہ ویسٹ مڈ لینڈز کنزرویٹو پارٹی کی ممبر اور یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر گروپ کی شریک چیئرپرسن کی حیثیت سے ہر اجلاس اور موقع پر مسئلہ کشمیر اٹھاتی ہیں ہم سب کو مقبوضہ کشمیر کے حالات پر تشویش ہے اور ہم مشترکہ کوششوں اور مختلف تقریبات میں مقامی ممبران برطانوی پارلیمنٹ سے مل کر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے،اس سے قبل راجہ نجابت حسین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں60سے زائد شہادتوں،ہزاروں زخمیوں اور مسلسل کرفیو کے علاوہ لیڈر شپ کی گرفتاریوں پر عالمی برادری کی خاموشی قابل افسوس ہے،اس موقع پر بریڈ فورڈ سائوتھ سے سابق پارلیمانی امیدوار تانیا گراہم اور ہالی فیکس کے سابق پارلیمانی امیدوار فلپ الاٹ کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر