مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سابق سینئر وزیر آزاد کشمیر ملک نواز برطانیہ پہنچ گئے ائرپورٹ پرشاندار استقبال ..!!
لندن : آزاد کشمیر کے سابق سینئر وزیر اور مسلم کانفرنس کے ممبر قانون ساز اسمبلی ملک محمد نواز خان برطانیہ کے نجی دورے پر لندن پہنچ گئے ہیتھرو ائرپورٹ کے ٹرمینل ۳ پر برطانیہ بھر سے آئے ہوئے مسلم کانفرنسی کارکنان نے پھولوں کے ہار پہنا کر انکاپرتپاک استقبال کیا،اس موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ملک محمد نواز خان نے کہا کہ کشمیر کے سیاسی منظر نامے پر مسلم کانفرنس کا کردار محدود نہیں کیا جا سکتا،مسلم کانفرنس کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں دم توڑ رہی ہیں مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کی نظریاتی سرحدوں اور ریاستی تشخص کو قائم دائم رکھنے کے لےئے عظیم جہدوجہد کر رہی ہے کشمیری عوام اور مسلم کانفرنسی کارکن ریاستی عوام کے روشن مستقبل کے لےئے کشمیریوں کی نمائندہ اور ریاستی جماعت مسلم کانفرنس کی مضبوطی کے لےئے کام کریں آزاد کشمیر میں باہر کی سیاسی مداخلت نے نظریاتی بنیادوں کو کھوکھلا کرنا شروع کر دیا ہیے مشکل وقت میں جماعت کا ساتھ دینے والے کارکن مسلم کانفرنس کے ماتھے کا جھومر ہیں ثابت قدمی دیکھانے والے ہمیشہ سرخرو ہوتے ہیں پختہ جماعتی وابستگی اور استقامت کا مظاہرہ کرنے والے کارکنوں نے مسلم کانفرنس کے خلاف ہونے والی محلاتی سازشوں کو ہمیشہ ناکام بنایا ہے یہی وجہ ہے کہ تمام تر سازشوں کے باوجود آج بھی آزاد کشمیر کا سیاسی کنٹرول کشمیریوں کی نمائندہ جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے پاس ہے جسے کوئی بھی سازش چھین نہیں سکتی ،کارکن اپنی صفوں میں اتفاق واتحاد برقرار رکھتے ہوئے اسی استقامت کا مظاہرہ کریں انشاء اللہ مستقبل مسلم کانفرنس کے نظریاتی لوگوں کا ہی ہے نشیب وفراز سے سرخرو ہونا مسلم کانفرنس کی سیاسی تاریخ کا اہم باب ہے جسے کوئی بھی سازش کشمیری قوم سے دور نہیں کر سکتی ملک محمد نواز خان کے استقبال کے لےئے آنے والے پارٹی رہنماوں میں ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان،صدر مسلم کانفرنس چوہدری بشیر رٹویجنرل سیکرٹری کونسلر ریاض بٹ،چیرمین پبلسٹی بورڈملک شبیر احمد، صدر لوٹن راجہ یعقوب خان،جنرل سیکرٹری ممتاز بٹ،پروفیسر امتیاز،ملک آزاد،نبیل شبیر،چوہدری منیر،مرکزی رہنماراجہ شہاپال،ملک یعقوب اور کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔