مقبول خبریں
مقبوضہ کشمیر کےعوام کو بھارتی چنگل سےنجات دلانے کیلئے برطانوی حکومت کردار ادا کرے:راجہ نجابت
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کا مسئلہ کشمیر پر بحث میں حصہ لینے پر ارکان یورپی پارلیمنٹ کو خراج تحسین
جب ریت پہ لکھو گے محبت کی کہانی!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سید المرسلینؐ سے متعلق ایک نئی اور ایمان افروز کتاب پروفیسر محمد شریف بقاء کا اعزاز
لندن۔ معروف مصنف پروفیسر محمد شریف بقاء کی نئی کتاب As Viewed By Most Famous Western Scholarکی تقریب رونمائی لندن میں والتھم فاریسٹ پاکستانی کمیونٹی فورم کے تحت انعقاد پذیر ہوئی،مقبول شاعر اور ادیب امجد مرزا امجد نے تلاوت کی سعادت حاصل کی،بعد ازاں محمد یونس دھویا نے ایک نعت پڑھی،پروگرام کے پہلے حصے میںاس علمی کتاب سے متعلق لارڈ شوکت نواز،کونسلر فاروق قریشی،راجہ محمد الیاس،رشید اختر،امجد مرزا امجد،سابق مئیر مسلم ایڈ کے رابطہ آفیسر محمد ولایت کھوکھر،ماہنامہ ’’ساحل‘‘ لندن کے مدیر معاون گوہر اختر،صاحب کتاب محمد شریف بقائ،یوسف شیخ،عابدہ لال حسین،ساحل کے ایڈیٹر تنویر اختر اور ہفت روزہ دی نیشن لندن کے مدیر محمد سرور اور علامہ فیاض عادل فاروقی نے اپنے اپنے انداز میں اس کتاب کے مختلف پہلوئوں پر اظہار خیال کیا اور حاضرین محفل پر زور دیا کہ وہ اس نادر کتاب کی مزید تشہیر کریں،والتھم فاریسٹ باروکے موجودہ نوجوان میئر چوہدری ندیم علی نے بھی کتاب کو سراہا،پروگرام کے دوسرے حصے میں مشاعرہ ہوا جس میں ریاست رضوی،محبوب احمد محبوب،عادل فاروقی،ڈاکٹر جمال سوری،محمود علی محمود،نجمہ شاہین،شاہین احمد،شکیب مرزا،اشرف عطارد،دور سے آئی ہوئی مہمان شاعرہ()سلو سے آئے ہوئے شاعر رضوی،الیاس راجہ،عابدہ لال حسین،محمد شریف بقائ)صدر محفل(اور راجہ قربان حسین نے شرکت کی ،ہیکنی کے سابق میئر فیض اللہ خان اور بوستان خان نے ترنم آواز میں کلام اقبالؒسنا کر حاضرین محفل سے خوب داد پائی،ایک مہمان انگریزJ.B.WALSHنے سامعین کرام کو ایشیائی کمیونٹی میں فروغ پانے والی چند بیماریوں سے متعلق مفید مشورے دیئے۔