مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امجد خان صدریوکے لیبرونگ پی ٹی آئی مقرر، مسائل حکام بالا تک پہنچانا ترجیح ہوگی
سلاؤ...معروف بزنس مین اور پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے سینئر رہنما امجد خان کو پاکستان تحریک انصاف برطانیہ لیبر ونگ کا صدر مقرر کردیا گیا ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ امجد خان برطانیہ میں کبابش اوریجنل ریسٹورنٹس چین سے وابستہ ہیں اور آجر و اجیر کے تعلقات کو خوب سمجھتے ہیں وہ عرصہ دراز سے پی ٹی آئی کے ساتھ وابستہ ہیں اور پارٹی کے لئے کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ماضی میں بھی عمران خان اورجماعت نے ان کو ہمیشہ اہم عہدوں سے نوازا اور اس وقت برطانیہ میں وہ پی ٹی آئی کے لئے ذمہ داری سے کام کررہے ہیں ۔ ہر فورم پر وہ جماعت کی نمائندگی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس اہم عہدے پر نامزدگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امجد خان صدر لیبر ونگ نے کہا کہ میری یہ کامیابی مجھ پر خدا کا فضل اور دوستوں کی محبت کا نتیجہ ہے۔ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اورہمارا مشن اور مقصد صرف پاکستان کی بقا اور جماعت کی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ مزدور طبقہ ہماری پہچان ہے اور ہم نے بھی زندگی کا آغاز مزدوری سے کیا اور اپنے آپ کو آج مزدور کہتے ہوئے میں فخر محسوس کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لیبر ونگ کے مسائل حکام بالا تک پہنچانا میری ترجیحات کا حصہ ہوں گے اور اب لیبر بھی سب سے بڑی آواز بن کر ابھرے گی۔