مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
برادری ازم کو بنیاد بنا کرنفرت کے بیج بونا آنے والی نسلوں کیلئے زہر قاتل ثابت ہوگا: افضل خان
لیڈز... برطانیہ ہمارا ملک ہے اور اس میں مذہبی و سماجی تفریق پیدا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے برقع پر پابندی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ کشمیر کی زمین میرے لئے ماں دھرتی کا درجہ رکھتی ہے۔ کشمیر کی آزادی تک بین الاقوامی سطح کے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق لارڈ میئر مانچسٹر اور یورپین پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی کے امیدوار راجہ افضل خان نے راجہ محمد یوسف بندوروی کو آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) کا مرکزی نائب صدر منتخب ہونے کی خوشی میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ افضل خان نے کہا کہ قومیت کو تعصب کی نظر سے نہ دیکھا جائے کیونکہ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں فرمایا کہ قوموں کی تقسیم ان کی پہچان کیلئے ہے لیکن آج ہم تعصب کی نظر سے برادری ازم کو بنیاد بنا کر چھوٹے بڑے کی نفرت کا بیج بو رہے ہیں جو ہماری آنے والی نسلوں کیلئے زہر قاتل ثابت ہوگا۔ راجہ یوسف بندوروی کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی عہدے اور مرتبے اسی کو عنایت کرتا ہے جس کو وہ ذات عزت کے قابل سمجھتی ہے۔ نومنتخب مرکزی نائب صدر آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) راجہ یوسف بندوروی نے کہا کہ میں پارٹی کا ایک ادنی کارکن ہوں لیکن قیادت نے جس عزت و احترام سے نوازا ہے یہ سب میرے رفقاء اور دوستوں کی محنت و لگن کا صلہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے دوستوں اور اپنی طرف سے راجہ افضل خان کو یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں پوری حمایت اور الیکشن مہم چلانے کا اعلان کیا۔ ڈپٹی میئر اولڈہم کونسلر فداحسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواہ کسی بھی جماعت سے تعلق ہو لیکن یہ تعلق مخلصانہ، وفادارانہ اور نیک نیتی پر مبنی ہونا چاہیئے۔ ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی کونسلر شعیب اختر نے کہا کہ راجہ یوسف بندوروی ایک نہایت ہی مخلص پارٹی ورکر ہے لیکن ماضی میں چند مفاد پرست عناصر نے ان کی ایمانداری کو غلط مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ کونسلر عقیل سلامت نے کہا کہ پاکستانی سیاست سے لاتعلق ہوں لیکن یہاں آباد تارکین وطن کی جائیدادوں اور دیگر معاملات میں جو سلوک روا پاکستان و آزاد کشمیر میں رکھا جارہا ہے وہ پریشان کن ہے۔ کونسلر ڈاکٹرزاہد چوہان نے کہا کہ راجہ یوسف بندوروی حقیقی معنوں میں ایک محنتی اور مخلص ساتھی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے دیرینہ کارکن کو عزت دے کر درست فیصلہ کیا ہے۔ سابق کونسلر اور آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی نائب صدر چوہدری مسعود، سابق چیئرمین مذہبی بورڈ حاجی محمد بشیر، مسلم لیگ (ن) اولڈہم کے سیکرٹری جنرل راجہ ظہور، سینئر نائب صدر راجہ شاہد اعظم، مسلم لیگ (ن) بریڈفورڈ کے نائب صدر جاوید قادر، مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی نائب صدر گل ریز، ڈاکٹر راجہ نسیم اسلم، راجہ شاہ نواز خان، راجہ فضل حسین سینئر نائب صدر (ن) لیگ بریڈفورڈ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض راجہ ظہور خالق آبادی نے انجام دیئے۔