مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیریوں کی مسلسل جدوجہد اور قربانیوں نےتحریک آزادی کشمیر کو زندہ رکھا: رشید ترابی
لوٹن ...امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان اور کنوینر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو ختم کرنے میں اپنا پورا زور لگا چکا ہے۔ پرویز مشرف کے دور میں چار نکاتی فارمولا پیش کرکے کشمیر کی تقسیم اور سودے بازی کرنے کی پوری کوشش کی مگر کشمیری عوام کی مسلسل جدوجہد اور قربانیوں نے ساری سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ کشمیریوں کے ساتھ جو بھی خداری کرے گا وہ اپنے انجام تک پہنچ جائے گا۔ بھارت اور پاکستان کشمیریوں پر کوئی جعلی فیصلہ مسلط نہیں کر سکتے قائد حریت سید علی گیلانی نے جس طرح استقامت کا مظاہرہ کیا مشکل وقت میں کشمیریوں کے رہنمائی کے بھارت کے تمام حربوں اور ہتکھنڈوں کو جس طرح ناکام کیا اور آج کشمیریوں کا نئی نسل بھارت کے خلاف میدان میں آچکی ہے۔ جماعت اسلامی برطانیہ کے جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر کے دونوں اطراف میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے دو مرتبہ آزاد کشمیر کا دورہ کیا مگر کشمیر پر خاموشی اختیار کی جس کے وجہ سے کشمیریوں کے اندر بے چینی پائی جاتی ہے کہ حکمرانوں کا جس طرح بھارت کی طرف جھکاؤ بڑھ رہا ہے اس سے کشمیریوں کو ایک منفی پیغام دیا جا رہا ہے۔ تقریب سے ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے سینئر نائب صدر نذیر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنے مقاصد اور منزل کو ضرور حاصل کر لیں گے۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب نے کہا کے جماعت اسلامی نے آزاد خطے میں جس طرح عوام کے رہنمائی کی ہے اور تحریک آزاد کشمیر کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے اس پر کشمیری کمیونٹی کو فخر ہے۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف نے کہا کہ عبدالرشید ترابی نے جس طرح مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے پیش کیا اس سے بھارت کا مکروہ چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے۔ پاکستان رابطہ کونسل ساؤتھ زون کے کنوینر اقبال اعوان نے کہا کے کشمیریوں کو اپنی قیادت کے پہچان کرنی چاہئے۔ ممتاز کشمیری رہنما اور صحافی شیراز خان نے کہا کہ کشمیریوں کے اندر اتحاد اور یکجہتی کا فقدان ہے۔ تقریب کی صدارت تحریک کشمیر لوٹن برانچ کے صدر اشرف ڈار نے کی لوٹن کے ڈپٹی میئر کونسل فاضل ضیا، مولانا رشید نعمانی، جماعت اسلامی کے کنوینر راجہ فہیم کیانی نے بھی خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض چوہدری زائد اقبال نے انجام دیئے۔