مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اشتیاق چوہدری کی جانب سے عبدالستار ایدھی اورچوہدری صابر کے ایصال ثواب کے لئے تقریب
لندن سلاؤ:ممتاز پاکستانی بزنس مین و بانی و چیرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری نے اپنی رہائشگاہ پر عبدالستار ایدھی اور اپنے کزن چوہدری صابر حسین کے ایصال ثواب کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں سنیٹر جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم خان ، ممتاز پاکستانی بزنس مین خان دلاور خان جنرل سگریٹ منیوفیچرنگ انڈسٹری پاکستان ، سنیر صحافی و تجزیہ نگار شہزاد قریشی ، لیڈر آف دی سلاؤ کونسل کونسلر سہیل منور ، سابق مئیر آف سلاؤ کونسلر شفیق چوہدری ، سابق وزیرِ برقیات ڈاکٹر محمود ریاض سمیت لندن سلاؤ میں مقیم معروف بیرسٹر و وکلا سیاسی و سماجی وکاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔سنیٹر جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم خان نے اپنے خطاب میں محترم عبدالستار ایدھی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی پوری پاکستانی قوم کا سرمایہ تھے وہ سچے اور پکے عاشقِ رسول تھے اپنی ساری زندگی خداِ واحد اور رسول خدا ص کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے انسانیت کے خدمت میں مصروفِ عمل رہے اور سادگی میں اپنی مثال آپ تھے قوم کی طرف سے دی گئی امانتوں کے ہمیشہ سچے آمین رہے انہوں نے اوپی ایل کے چیرمین اشتیاق چوہدری کی طرف سے اس تقریب کو منعقد کرنے کو سہراہا اور کہا اس تقریب کو ایدھی صاحب کے شایانِ شان انقعاد کرنے پر فخر مسوس کر رہے ہیں۔سنیٹر جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم خان نے اوورسیزز پاکستانیوں اور کشمیریوں کو پاکستان کی موجودہ حکومت کی کشمیر پالیسی کے حوالے سے بریف کیا اور انہوں نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جبکہ بھارت نے مذاکرات ہمیشہ پسِ پشت ڈال کر کشمیریوں پر مظالم ڈھائے مگر وہ وقت دور نہیں جب اسے کشمیر کا مسلۂ کشمیریوں کی آمنگوں کے مطابق حل کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز یہاں کی فورسز کے ہیڈز کے ساتھ میٹنگ میں بھی میں نے ان سے کہا کہ آپ کی حکومت کے برخلاف لوگوں نے رفریڈم میں یورپ سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا آپکی حکومتیں خلاف تھی مگر پھر بھی آپ نے مانا کیوں انہوں نے کہا کیونکہ لوگ نہیں چاہتے تھے تو میں نے برطانیہ کو اپنا چھوڑا ہوا مسلۂ کشمیر بھی حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ وہاں کے لوگ بھی بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین و بانی او پی ایل اشتیاق چوہدری نے عبدالستارایدھی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ایدھی صاحب نے ساری زندگی اپنی قوم سے مانگا اور اپنی قوم پر ہی لگایا انہیں اپنی قوم پر ہمیشہ فخر رہا اور اپنی قوم سے لے کر دنیا کی سب سے بڑی پرائیویٹ ایمبولینس سروس بنائی قوم کے بے سہاروں کا سہارا بنے اور جاتے جاتے بھی اپنی آنکھیں تک عطیہ کر گئے اور یہ وصیت بھی کی کہ میرا کفن بھی میرے پہنے ہوئے کپڑوں کو بنایا جائے ایدھی صاحب کے جاری منصوبہ جات کی ہمیں دل کھول کر مدد کرنی چاہیے ان کے وژن کو آگے بڑھانا چاہیے ان جتنا کام تو کسی کے لئے کرنا ممکن نہیں مگر ہم سب کو ان جیسے کام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جو ان کے کئے صدقہِ جاریہ اور ہمارے لئے بحثِ ثواب ہوگا۔تقریب سے معروف تجزیہ نگار شہزاد قریشی ، پاکستان سے آئے ہوئے ممتاز بزنس مین خان دلاور خان، کونسلر سہیل منور لیڈر آف دی کونسل سلاؤ سمیت دیگر سماجی شخصیات نے زبردست الفاظ میں اپنے قومی ہیرو عبدالستار ایدھی صاحب کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اس عہد کا اظہار کیا کہ ہم انسانیت کی بھلائی کے لئے ان کی طرف سے جلائی گئی اس شمع کو بجھنے نہیں دیں گیے۔آخر میں مرحومین عبد الستار ایدھی ، باکسر محمد علی ، سماجی ورکر حاجی محمد صابر کے لئےمغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے سنیٹر جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم خان نے دعُا کرائی ۔