مقبول خبریں
کشمیر میں مظالم کیخلاف اقدامات نہ اٹھائے تو تباہی کی ذمہ داری بین الاقوامی کمیونٹی پر ہو گی:نعیم الحق
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کا مسئلہ کشمیر پر بحث میں حصہ لینے پر ارکان یورپی پارلیمنٹ کو خراج تحسین
سوچنے کے موسم میں سوچنا ضروری ہے!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیر: ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ مل کر وزیر خارجہ کوخط لکھوں گی،ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ
بریڈ فورڈ:برطانوی پارلیمنٹ میں19اور20جولائی کو کشمیر لابی کی جائے گی تاکہ کشمیری و پاکستانی تنظیموں،انسانی حقوق کے نمائندوں اور ممبران پارلیمنٹ کے دستخطوں پر مشتمل یادداشت برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے کو پیش کر کے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا جائے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور یورپی یونین میں بھی ایک ملین برٹش کشمیریوں کا حق ادا کریں،بریڈ فورڈ ویسٹ کی لیبر ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ،آل پارٹیز کشمیر گروپ کے برطانوی چیئرمین اینڈریو گرفتھس ایم پی اور اسلامو فوبیا پارلیمنٹری گروپ کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کی معاونت کر رہے ہیں تینوں ارکان پارلیمنٹ اور دیگر کشمیر دوست ارکان نے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں گرمیوں کی چھٹیوں سے پہلے برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں رابطوں میں تیزی لائیں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیاع کو بچایا جا سکے،اس موقع پر چیئرمین تحریک راجہ نجابت حسین نے ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کشمیر میں سکیورٹی فورسز کی ریاستی دہشت گردی سے جہاں حریت لیڈر برہان مظفر وانی کو شہید کر کے وادی میں حالات خراب کئے گئے وہاں انکے جنازے میں شرکت کیلئے آنیوالوں اور نہتے کشمیریوں کے جلوسوں پر حملے کر کے 44کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے،پوری وادی میں کرفیو نافذ ہے اور سری نگر میں میڈیا پر پابندی کر کے تمام کشمیری لیڈر شپ کو حراست میں لیا گیا ہے لہٰذا وہ دیگر اہم ممبران سے مل کر مسئلہ کشمیر کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں،اس موقع پر ناز شاہ نے کہا کہ وہ آج ہی وزیر خارجہ کیلئے ارجنٹ سوال بھی بھیج رہی ہیں اور ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ مل کر وزیر خارجہ بورنس جانسن ایم پی کو بھی مشترکہ خط لکھیں گی اور بریڈ فورڈ کے عوام کے ساتھ مل کر اپنے شہر میں بھی22جولائی کو احتجاجی پروگرام میں شرکت کریں گی،انہوں نے اس موقع پر تحریکی اور دیگر کمیونٹی رہنمائوں پر زور دیا کہ وہ برطانیہ بھر میں اس مہم کو تیز کریں تاکہ ہم عالمی سطح پر اپنے مظلوم بہن بھائیوں کے حق میں آواز بلند کر سکیں، ناز شاہ سے اس خصوصی مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر مسلم وومن فورم کی چیئر پرسن صبیحہ خان،ڈاکٹر نسیم طارق،پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ کے سابق صدر آصف نسیم راٹھور،خواجہ پرویز احمد تحریک تحفظ ناموس رسالت کے نارتھ سے چیئر مین ملک رحمت اعوان،سابق پارلیمانی امیدوار محمد بوٹا ہیری اور راجہ سلیم اختر شامل تھے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر