مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بنات المسلمین کے زیراہتمام ملکہ برطانیہ کی سالگرہ، تمام مذاہب کے رہنمائوں کی شرکت
برمنگھم:بنات المسلمین برطانیہ کے زیر اہتمام ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی سالگرہ برمنگھم کے مقامی ہال میں جوش و خروش سے منائی گی ،سالگرہ کی تقریب میں ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس میں مسلمانو ں کے علاوہ عیسائی ،ہندو،سکھ،یہودی اور دیگر مذاہب کے اہم شخصیات نے بھی شرکت کی،بنات المسلمین کی چیر پرسن سمیرا فرخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم ملکہ الزبتھ دوم کی سالگرہ کی تقریب میں جمع ہیںاور ہمیں ایک دوسرے کے قریب ہو کر تمام نفرتوں کو ختم کرنا ہے اور ایک بہترین شہری ہونے کا ثبوت پیش کرنا ہے،انہوں نے ملکہ الزبتھ دوم کی درازی عمر اور اُنکی صحت کے لیے خصوصی دُعا کی ،سمیرا فرخ نے کہا اسلام کا پیغام محبت ،بھائی چارہ اور امن ہے ،انہوں نے ملکہ الزبتھ دوم کو قومی اور ملی خدمات پر ذبردست الفاظ میںخراج تحسین پیش کیااور کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم دُنیاکی واحد شخصیت ہیں جنوں نے سب سے ذیادہ خدمات پیش کی ہیں،تقریب سالگرہ سے ملکہ برطانیہ کے نمائندہ کرنل جارج آر مارش وائس لارڈ لیفٹینٹ،ڈپٹی لیفٹینٹ بیورلے لنڈسے،لیڈی بربیتا،لارڈ مئیر برمنگھم کارل رائس،لارڈ مئیر آکسفورڈ الطاف حسین،قونصل جنرل پاکستان سید معروف احمد،لیڈر آف برمنگھم سٹی کونسل ہاوس جان کلینزی، ایم ای پی افضل خان،برٹش ہائی کمشن فرسٹ سیکرٹری راجہ سکندر علی،پیر صاحبزادہ سید لخت حسنین شاہ اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ،نظامت کے فرائض بنات المسلین کی چیر پرسن سمیر فرخ نے سرانجام دیئے،ملکہ الزبتھ دوم برطانیہ کی تقریب سالگرہ کے آغاز میں محسن پاکستان عبدالستار عیدی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لوگوں نے کھڑے ہو کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی،تقریب میں ایک ملکہ الزبتھ دوم کی نوے سالگرہ کا خوبصورت کیک بھی کاٹا گیا،تقریب میں ثقافتی اور کلچرل رنگا رنگ پروگرام پیش کیا گیا اور سکھ کمیونٹی نے گتکا کی پرفارمنس کی جس کو لوگوں نے بہت پسند کیا۔