مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال کی طرف سے نسیم اشرف اور قاری محمد بلال کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مختلف شعبہ ہائے زندگی میں رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والی تنظیموں کیلئے کوئن ایوارڈ
مانچسٹر... گریٹر مانچسٹر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والی تنظیموں کے نمائندوں کو مانیٹری چرچ گوٹن میں ملکہ برطانیہ کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی ایوارڈز سے نوازہ گیا۔ جس میں تقریباً 20 تنظیمیں شامل تھیں جو کہ عرصہ دراز سے فری کام کررہی ہے۔ جس میں بری سے آداب ایشین کمیونٹی کے لئے عرصہ 14 سال سے مختلف شعبوں میں کمیونٹی کی خدمت کررہی ہے اور خواتین کی رہنمائی کررہی ہے اور انگلش کورس، ہیلتھ سیفٹی، جاب کے کورس کررہی ہے اور یہ تمام کورس بالکل فری ہے۔ ہر ایک ٹیم کو اعلیٰ کارکردگی پر ملکہ برطانیہ کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب میں بری آداب کی پوری ٹیم موجود تھی۔ ان میں محمد اسحاق، تنویر حنیف، ناہید نذیر، یاسمین بخاری، عروج احمد، عثمان عارف، سفینہ رشید، امتیاز حسین، کونسلر تیمور طارق، ڈاکٹر لال خان، کینڈی لیٹن، غلام مجتبیٰ اور دیگر موجود تھے۔ اس پروگرام میں مانچسٹر کے لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن، امیدوار ممبر آف یورپین پارلیمنٹ کونسلر محمد افضل خان، جارج کلف حسین، کونسلر لطف الرحمن اور گریٹر مانچسٹر کے تمام ٹاؤن کے ممبرز اور دیگر کونسلرز نے بھی شرکت کی۔