مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امریکہ روس اتفاق کے بعد شام پر قرارداد سلامتی کونسل میں پیش ..!!
واشنگٹن ... امریکہ روس اتفاق کے بعد شام پر قرارداد زیر غور ہے۔ ہنگامی طور پر شروع ہونے والے بند کمرہ اجلاس سے قبل امریکہ اور روس ہفتوں کے مذاکرات کے بعد شام کے بارے میں ایک مسودے پر متفق ہوئے تھے۔ چند روز قبل امریکہ اور روس میں طے پانے والے معاہدے کہ شام اپنے کیمیائی ہتھیار بین الاقوامی کنٹرول میں دے تاکہ انھیں تلف کیا جاسکے پر عملدرآمد کے فوری امکانات معدوم ہو گئے تھے۔ کیونکہ اس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اقوام متحدہ سے ایک قرارداد کی منظوری ضروری تھی ۔ پہلے مرحلے میں نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر امریکہ اور روس کے اعلیٰ سفارت کاروں کی ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ جان کیری اور سرگی لاوروف نے سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی اس مجوزہ قرارداد کے بارے میں بات چیت کی مگر مسودے پر اتفاق نا ہو سکا۔ مسودے کے طرز بیان پر اختلاف تھا اور اقوام متحدہ میں دونوں ملکوں کے سفیروں کو اس بارے میں مزید کام کرنے کا کہا گیا تھا ..