مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں مقیم اوورسیز کمیونٹی کو انکی خدمات پر سراہا جانا خوش آئیند اقدام ہے: ناز شاہ ایم پی
بریڈ فورڈ:مشیر حکومت آزاد کشمیر زاہد مغل کی جانب سے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے مختلف افراد کو جن کا تعلق سیاسی،سماجی اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تھا ان کو انکی خدمات کے حوالے سے ایوارڈ دیئے گئے بریڈ فورڈ سے لیبر پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت آزاد کشمیر اور مشیر حکومت آزاد کشمیر زاہد مغل کی جانب سے جو لوگوں کو انکی خدمات کے اعتراف اور انکے کام کی شناخت کو اجاگر کرنے کیلئے ایوارڈ دیئے گئے ہیں، یہ احسن اقدام ہے اور اسی طرح کی مثبت سرگرمیاں جاری رہنا چاہئیں اس کے ساتھ ساتھ ناز شاہ نے محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ان کی انسانیت کیلئے خدمات نا قابل فراموش رہیں گی اور ہم کو انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے انکے مشن کو جاری رکھنا چاہئے،روزنامہ اوصاف لندن کے ایڈیٹر مبین چوہدری نے کہا برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے اپنی محنت اور اہلیت کے بل بوتے پر اس ملک میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مشیر حکومت آزاد کشمیر زاہد مغل کے جذبے کو ہم سراہتے ہیں انہوں نے ایوارڈ دے کر کمیونٹی کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور اپنے ہم وطنوں کو انکی خدمات پر جو ایوارڈ دیئے گئے وہ قابل تحسین عمل ہے مبین چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ عملی طور پر انکی جدو جہد کو اپنانا ہو گا،دنیا نیوز یورپ اور برطانیہ کے بیورو چیف اظہر جاوید کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو ان کی زندگی میں انکے کام اور محنت کو سراہنا ہو گا تاکہ ہماری آنے والی نسل میں اچھے کام کرنے کا جذبہ مزید ابھرے اس حوالے سے زاہد مغل نے کمیونٹی کے لوگوں کو ان کی خدمات کو سراہنے کے حوالے سے ایوارڈ دے کر اچھی روایت کا آغاز کیا ہے،پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما اور بریڈ فورڈ کے سابق صدر آصف نسیم راٹھور کا کہنا تھا زاہد مغل نے کمیونٹی کو ایوارڈ دے کر ایک بہت بڑا قدم اٹھایا ہے اور جن لوگوں کو ایوارڈ دیئے گئے ان کی کمیونٹی کیلئے بلا شبہ بڑی خدمات ہیں،مشیر حکومت آزاد کشمیر زاہد مغل کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں نے برطانیہ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جو ہمارے لئے اعزاز اور فخر کی بات ہے اس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں ہمارے پاس بریڈ فورڈ سے دو کشمیری نژاد ایم پیز ناز شاہ اور بیرسٹر عمران حسین ہیں جو شیڈو منسٹر بھی ہیں،اس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے زاہد مغل کا مزید کہنا تھا حکومت آزاد کشمیر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری مجید نے اپنے دور حکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا اور انکو عزت بخشی ہے جو ہم سب کیلئے خوشی کی بات ہے آئندہ بھی ہم سے جو ہو سکا کمیونٹی کیلئے آگے بڑھ کر کام کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے،زاہد مغل کا کہنا تھا ہم کو اپنی محنت اور لگن کے ساتھ ساتھ آگے بڑھنا ہو گا،انہوں نے عبدالستار ایدھی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان خلا کبھی پر نہیں وہ سکے گا،انہوں نے سادگی کی مثال قائم کر کے ہم کو بتا دیا ہے زندگی سادگی سے گزاریں اور انکے مشن کو جاری رکھتے ہوئے انسانیت اور دکھی زندگی گزارنے والے لوگوں کی مدد کرنا چاہئے،سینئر صحافی ظفر تنویر کا کہنا تھا کہ زاہد مغل آزاد کشمیر حکومت کے بے شمار مشیر ہیں مگر زاہد مغل کے علاوہ کسی کویہ جرات اور توفیق نہیں ہوئی کہ وہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کو سراہتے ہوئے اسی خوبصورت انداز سے ایوارڈ دینا یہ یقیناً قابل تحسین بات ہے،زاہد مغل کی جانب سے منعقدہ اس پر وقار تقریب میں سابق لارڈ میئر محمد عجیب،راجہ غضنفر خالق،عابد حسین جماعتی،ماجد نذیر،سردار عبدالرحمن،رفیق سہگل،محمد شفیق سمیت دیگر لوگوں نے خطاب کرتے ہوئے مشیر حکومت آزاد کشمیر زاہد مغل اور وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جذبہ خدمت کوسراہا اورکہا کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کے لئے اسی طرح کی تقریبات جاری رہنا چاہئیں تمام شرکاء نے عبدالستار ایدھی کی وفات کو بہت بڑا نقصان قرار دیا اور انکی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انکے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت بھی کی،تقریب میں برطانیہ بھر سے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،سابق لارڈ میئر اولڈہم کونسلر عتیق الرحمن،کونسلر طالب حسین،کونسلر راجہ فریاد بلیک برن،کونسلر منیر خان بلیک برن اور دیگر بھی شامل تھے۔