مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان دشمن قوتیں روشن پاکستان کا راستہ روکنے کی کوشش میں ہیں:جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم
لندن: پاکستان اس وقت انتہائی نازک صورتحال پر کھڑا ہے جہاں ایک طرف کامیاب اور مستحکم پاکستان ہمارا منتظر اور دوسری جانب ملک دشمن قوتیں ایسے روشن پاکستان کا ہر ممکنہ طریقے سے راستہ روکنے کی کوشش میں ہیں، حالات بہت واضع ہیں ہمیں اس وقت کسی بھی قسم کے پروپیگنڈہ کا حصہ بننے کے بجائے ملکی ترقی اور استحکام کا ساتھ دینا ہے، ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے پاکستان پریس کلب کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی نظامت ناہید رندھاوا نے کی جبکہ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں سابق پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن، چیئرمین ڈبلیو کاپ سید قمر رضا، چیئرمین پاکستان سنٹر طارق ڈار، سابق صدر یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس طارق چوہدری، شہزادہ حیات، کونسلر محبوب چوہدری، ممتاز صحافی محمد سرور، صدر پاکستان پریس کلب مبین چوہدری، جنرل سیکریٹری پی جے اے وجاہت علی خان، صدر اپجو میر اکرام شاہ، سابق میئر چوہدری ایوب، چوہدری عبدالعزیز، عامر غوری، اظہر جاوید، ارشد رچیال و دیگر شامل تھے۔ ۔ یہ تقریب عید کے حوالے سے پہلے سے ہی طے شدہ تھی، لیکن اسی دوران پاکستان کی معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی وفات کی وجہ سے ایک تعزیتی جلسہ کے رنگ میں بھی رنگی گیؑ ۔ معروف کاروباری شخصیت طارق چودھری نے عبدلستار ایدھی کو امیر ترین غریب شخص قرار دیتے ہوےؑ انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ مہمانِ خصوصی نے اپنے صدارتی خطاب کے دوران اپنی گفتگو کا سلسلہ منقظع کرکے عبدلستار ایدھی مرحوم کیلیےؑ فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ بعض حلقوں کی جانب سے دی جانیوالی اس تجویز کے بھی مخالف نہیں ہیں کہ کسی بین الاقوامی ایرپورٹ کا نام عبدلستار ایدھی کے نام سے موسوم کیا جاےؑ تاہم انکی تجویز ہے کہ انکے نام سے ایک ایوارڈ جاری کیا جاےؑ جو پاکستان میں کام کرنیوالی غیر سرکاری تنظیموں کو انکی سالانہ کارکردگی کی بنیاد پردیا جاےؑ۔ اس سے ایدھی کے مشن کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ تنظیم کے صدر مبین چودھری نے اپنے مختصر خطاب میں، ماضی میں ڈوبتی ہویؑ پاکستان سٹیل مل کو دوبارہ اپنے پاوؑں پر کھڑا کرنے پر مہمانِ خصوصی کی زبردست پذیرایؑ کی۔ انہوں نے کہا کہ کی شب و روز کی محنت نے ایک قومی اثاثہ کو کرپشن کی نظر ہونے سے بچا لیا۔ ۔ مہمانِ خصوصی جو، فوج سے ریٹایرمنٹ کے بعد گزسشتہ عشرہ سے حکومتی ایوانوں میں رہے ہیں ، نے بتایا کہ اب وہ سینٹ کی کمیٹی براےؑ دفاع اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کے رکن ہیں اور وہ بیرونِ ملک آباد اور برسرِ روزگار پاکستانیوں کی فلاح کیلیےؑ حکومت کو مشورہ دیتے رہتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں بیرونِ ملک آباد پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوےؑ، حکومت کو چند سفارشات بھی پیش کی ہیں۔ انہون نے بتایا کہ اس رپورٹ کو مرتب کرنے کیلیےؑ انہوں نے مختلف ممالک میں آباد پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد سے براہِ راست رابطہ کرکے معلومات اکٹھی کی ہیں۔ رپورٹ میں روزگار کے سلسلے میں بیرونِ ملک جانیوالے پاکستانیوں کیلیےؑ ایک تربیتی کیمپ کے انعقاد پر بھی حکومت کو مشورہ دیا گیا ہے تاکہ روانگی سے پہلے پاکستانی افراد کو میزبان ملک کے قوانین، ثقافت اور رسم و رواج سے روشناس کروایا جا سکے۔ ورلڈ کانگرس آف اور سیز پاکستانیز کے شریک چییر مین سید قمر رضا نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ میزبانی کے فرایض ناہید رندھاوا نے ادا کیےؑ۔ ناہید رندھاوا نے جنرل (ر) عبدالقیوم کی مرتب کردہ رپورٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوےؑ کہا کہ اس میں نہ صرف بیرونِ ملک آباد پاکستانیوں کے مسایل کا احاطہ کیا گیا ہے، بلکہ انکے حل کیلیےؑ تجاویز بھی پیش کی گییں ہیں۔