مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پی آئی اے کو دنیا کی بہترین ایئرلائن بنانے کیلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے: سی ای او
لندن :پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائینز کے گرتے ہوئے معیار کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں بروقت کارکردگی اور وقت کی پابندی کے علاوہ طیاروںکی صفائی اور دوران پرواز کھانوں کے معیار پر زیادہ زور شامل ہے۔پی آئی اے نے مارچ کے مہینے میں آپریشنل منافع ظاہر کیا ہے اور طیاروں کی محدود تعداد کے باوجود اس کی روزانہ پروازوں کی اوسط تعداد 120سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو برنڈ ہلڈن برینڈ نے ان خیالات کا اظہار لندن میں برطانوی پاکستانی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نئے سی ای او جو بین الاقوامی ایوی ایشن حلقوں میں شاندار شہرت کے حامل ہیں، کی طرف سے متعارف کرائی گئی پیشہ ورانہ سوچ کی بدولت اب پی آئی اے میں سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ پہلے سے زیادہ غیرملکی ان کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں کیونکہ وہ ان کی سرکردگی میں بلادقت کام کر سکتے ہیں۔ اپنے حالیہ دورہ یورپ اور مشرق وسطیٰ کے دوران انہوں نے پی آئی اے میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میںبین الاقوامی ایوی ایشن انڈسٹری کو آگاہ کیا۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران سی ای او پی آئی اے نے بتایا کہ وسیع تجربہ رکھنے والے ان غیرملکیوں کی موجودگی کی بدولت پی آئی اے کے عملہ کو ایوی ایشن انڈسٹری کے بہترین ذہنوں سے بہت کچھ سیکھنے اور ایئرلائن کا معیار بہتر بنانے کا موقع مل رہا ہے۔ یہ پاکستانیوں کے لئے باعث اعزاز ہونا چاہئے کہ انتہائی قابل اور تجربہ کار غیرملکی ان کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور ان سے سیکھ کر اپنی مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مستقبل میں ان غیرملکیوں کی جگہ لینی چاہئے۔ سوالوں کے جواب دیتے ہوئے برنڈ ہلڈن برینڈ نے کہا کہ ہمیں اچھی طرح معلوم ہے کہ پی آئی اے کو ایک بار پھر دنیا کی بہترین ایئرلائن بنانے کے لئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے اور ہم نے اس مقصد کے حصول کا تہیہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ اور یورپ کے روٹ سے ریونیو بڑھانے کے لئے بہت سی تبدیلیاں لا رہے ہیں اور لوگوں کو رواں سال میں ان کے نتائج نظر آنے لگیں گے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے میرٹ پر عمل کرنے اور ادارے کے اندر موجود کسی بھی سیاسی وابستگیوں سے نجات حاصل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے مجھے سخت میرٹ پالیسی پر عمل کرنے کی واضح ہدایات کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ ساتھ میڈیا کو بھی چاہئے کہ وہ عقیدے، نسل یا قومیت کو خاطر میں لائے بغیر بہترین دستیاب ٹیلنٹ کی بھرتی میں حکومت کی کوششوں کی پذیرائی کریں اور ان میں اس کا ساتھ دیں۔