مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
خاتون وزیر داخلہ تھریسا مے آج برطانو ی وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی
لندن:برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون آ ج اپنے عہدے سے الگ ہوجائیں گے اور انکی جگہ خاتون وزیر داخلہ تھریسا مے نئی وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔ ڈیوڈ کیمرون سرکاری رہائشگاہ ٹین ڈائوننگ سٹریٹ سے آج اپنی نجی رہائشگاہ منتقل ہوجائینگے ، وہ لمبی چھٹیوں پر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ انکی اہلیہ سمانتھا برائون اپنا فیشن ہائوس لانچ کرینگی ۔مارگریٹ تھیچر کے بعد تھریسا مے برطانیہ کی دوسری خاتون وزیر اعظم ہونگی۔ ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ میں اپنی تعلیم کے دوران سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو شہید نے تھریسا مے کو انکے شوہر فلپ سے متعارف کرایا تھا ۔بینظیر بھٹو اور تھریسا مے ایک ہی وقت یونیورسٹی میں زیر تعلیم رہی تھیں ۔1980میں تھریسا مے اور فلپ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔1997میں پہلی بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں ، 2002میں کنزرویٹو پارٹی کی چیئرمین بننے کے بعد اپنی جماعت کا امیج بہتر بنانے میں اہم کردار اداکیا ،2010کے انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کی کامیابی کے بعد انہیں وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ۔