مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے:سابق برطانوی نائب وزیر خارجہ
بری:سابق برطانوی نائب وزیر خارجہ آئیون لیوس ایم پی نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ کشمیری قوم کے حق خود ارادیت یورپ کے ساتھ مل کر برطانیہ بھر اور برطانوی پارلیمنٹ میں بھرپور مہم چلانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے جس کیلئے بہت جلد مانچسٹر سے اس مہم کا آغاز کیا جائے گا،جموںکشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے عہدیداروں کی چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں گریٹر مانچسٹر سے لیبر پارٹی کے متوقع امیدوار آئیون لیوس،نارتھ ویسٹ کے کونسلروں اور کمیونٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں اور مقبوضہ کشمیر کے تازہ ترین حالات سے آگاہ کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ اور بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرے میں شرکت کی اپیل،جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ نے مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورت حال اور بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کو متحرک کرنے اور برطانوی سیاستدانوں سے رابطوں کے حوالے سے اپنی مہم کو تیز کرتے ہوئے بری سائوتھ سے ممبر پارلیمنٹ آئیون لیوس،نارتھ ویسٹ کے کونسلروں تیمور طارق،کونسلر شاہینہ ہارون راجہ،کونسلر اختر زمان،کونسلر محمد ریاض،کونسلر عدالت علی،کونسلر افتخار احمد اورکمیونٹی رہنمائوں سے ملاقات کر کے جہاں انہیں سری نگر میں ہونے والی قتل و غارت اور کشمیریوں کی تحریک مزاحمت کے دوران بھارتی افواج کے مظالم سے آگاہ کیا وہاں ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اپنے شہروں،سیاسی پارٹیوں اور ممبران برطانوی و یورپی پارلیمنٹ کو لابی کر کے شہدائے کشمیر کے حوالے سے برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ اجلاس میں شرکت پر آمادہ کریں اور انہیں کہیں کہ وہ دونوں ایوانوں اور حکومتی ذمہ داروں سے مسئلہ کشمیر اٹھائیں،جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،سر پرست سردار عبدالرحمان خان،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،خواتین رہنمائوں یاسمین عالم،کومل خان،کونسلر شاہینہ ہارون راجہ اور سماجی رہنما چوہدری محمد شاہد ایڈووکیٹ پر مشتمل وفد نے کمیونٹی خصوصاً نوجوانوں اور خواتین سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں اور عالمی برادری کی بے حسی کے خلاف جدو جہد کو تیز کرنے میں ہماری معاونت کریں،اس موقع پر کونسلروں اور کمیونٹی رہنمائوں نے بھارتی مظالم کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری خصوصاً برطانوی اوریورپی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں اورکشمیری عوام پر ہونیوالے مظالم کا نوٹس لیں،تمام کونسلروں نے تحریک کے مستقبل کے پروگراموں سے ہرطرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔بیورورپورٹ:فیاض بشیر