مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برصغیر میں جوئے کے فروغ کے اہم یونٹ آئی پی ایل کے سابق کمشنر للت مودی پر تاحیات پابندی
نئی دہلی ... برصغیر میں جوئے کے فروغ کے اہم یونٹ انڈین پریمیئر لیگ کے سابق کمشنر للت مودی پر کرکٹ بورڈ نے بھی تاحیات پابندی کا اعلان کردیا ہے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے اس فیصلے کے بعد دو ہزار پانچ سے دس تک بورڈ کے نائب صدر رہنے والےللت مودی اب بی سی سی آئی میں کبھی کسی عہدے پر فائز نہیں ہو پائیں گے۔ بی سی سی آئی کی جنرل میٹنگ میں منظور کی جانے والی تجویز میں کہا گیا کہ للت مودی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور خراب رویے کے مجرم ہیں اور اس بورڈ کے قاعدہ 32 کے تحت دی گئی طاقت کے تحت للت مودی کو بی سی سی آئی سے نکالا جاتا ہے۔ للت مودی کی سربراہی میں ہونے والی دو ہزار نو اور دس کی انڈین پریمیئر لیگز میں پاکستانی اسٹارز شرکت نہیں کر سکے تھے۔ بھارتی بورڈ نے للت مودی پر بدعنوانی اور بدانتظامی کے آٹھ الزام عائد کیے ۔ لیگ کے معاملات میں مالی بے ضابطگیوں اور دو نئی ٹیموں کی نیلامی کے دوران غلط طریقے اپنانے پر آئی پی ایل 2010 کے انعقاد کے بعد انہیں معطل کر دیا گیا تھا۔ الزام ثابت ہونے پر بورڈ حکام نے لندن میں بیٹھے للت مودی پر پابندی کا پروانہ جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ مودی سیکوریٹی رسک کی وجہ سے لندن میں ہی مستقل قیام پزیر ہیں اور گزشتہ سال ایک سیکورٹی کمپنی کا 65000 پاؤنڈز کا بل ادا کرنے کی بجائے انہوں نے بینک کرپٹ ہونا قبول کر لیا تھا ..