مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں مقیم اوورسیزکمیونٹی کیلئے پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد
لندن:برطانیہ میں مقیم اوورسیزکمیونٹی کی عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے پاکستان ہائی کمیشن نے عید ملن کا اہتمام کیا۔ برطانوی دارالحکومت کے پوش علاقے میں واقع ہائی کمشنر کی رہائش گاہ کو اس روز عوام کیلئے کھول دیا گیا جہاں انکے لئے انواع واقسام کے کھانے رکھے گئے، بچون کیلئے جھولوں کا خصوصی انتظام کیا گیا۔ وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانیہ میں موجودگی کی وجہ سے امکان تھا کہ کچھ اہم شخصیات بھی اس خوشیوں بھری سرکاری تقریب میں شریک ہونگی تاہم ن لیگ کی جانب سے سینیٹر ریٹائرڈ عبدالقیوم اور قومی کرکٹ کی نمائیندگی کیلئے نجم سیٹھی اور شہریار خان نے شرکت کی۔ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام اپنی فیمیلیز کے ہمراہ تارکین وطن فیمیلیز کے استقبال کیلئے موجود تھے جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے عید استقبالئے میں شرکت کی جن میں ممبران پارلیمنٹ، میئرس، کونسلرز اور کمیونٹی رہنما شامل تھے جبکہ امسال فارن کامن ویلتھ آفس، بین الاقوامی ترقی کے برطانوی ادارے ڈیفڈ کے علاوہ مختلف ممالک کے سفیران اور ہائی کمشنرز نے خصوصی شرکت کی۔۔ اس موقع پر ہائی کمشنر نے وزیر اعظم پاکستان کا عید پیغام پڑھ کرسنایا اور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم برطانیہ میں عید کے ایسے خوشیوں بھرے استقبالیئے کا اہتمام دوسری بار کررہے ہیں، جسکا مقصد اپنی روائیتی خوشیوں کو دوبا لا کر نا اور دوسروں کو اپنی ثقافت سے روشناس کرانا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا ایک ہزار کے قریب لوگوں کا اسطرح اکٹھے ہونا وطن عزیز کی یادوں کو مزید گہرا کردیتا ہے جب سب اپنے مل جل کر عید مناتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ایسی تقریبات سے عوام کا ہائی کمیشن ہر اعتماد بھی بڑھتا ہے اور وہ اپنے کاموں کے سلسلے میںرابطے میں ججھک محسوس نہیں کرتے۔برطانیہ میں اردو گلوکاری کے حوالے سے اپنی منفرد پہچان رکھنے والی انگلش خاتون تانیا ویلززیادہ تر مہمانوں کی توجہ کا مرکز تھیں، انکے علاوہ امیر حسین قوال اور کاشف راجہ بھی اس خوشیوں بھری تقریب کا حصہ تھے۔