مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
بلوچستان ہلاکتوں کی تعداد600 ، نمودار ہونے والے جزیرے سے جلنے والی گیس کا اخراج
گوادر... بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں آنے والے ہولناک زلزلے میں جمرات تک ہلاکتوں کی تعداد 600 سے زائد ہو چکی ہے وہیں زلزلے کے بعد سمندر میں نمودار ہونے والے جزیرے سے میتھین گیس کا اخراج ہونا شروع ہو گیا ہے واضح رہے کہ میتھین گیس جلنے کے عمل کا کام کرتی ہے اور یہ قدرتی گیس کا ایک لازمی جزو ہوتا ہے جو پانی میں حل ہو سکتا ہے ماہرین ارضیات کی وارننگ کے بعد مقامی انتظامیہ نے لوگوں کو ساحل سمندر پر جانے سے منع تو کیا ہے لیکن اطلاعات کے مطابق لوگ جوک در جوک وہاں پہنچ رہے ہیں وزیراعلی بلوچستان جو برطانیہ کے دورے پر تھے منسوخ کر کے فوری طور پر وطن روانہ ہو گئے ہیں ..نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیونوگرافی کے مطابق جزیرے سے میتھین گیس کا اخراج ہورہا ہے، جس کی وجہ سے جگہ جگہ بلبلے بلند ہورہے ہیں سمندر میں ابھرنے والے جزیرے پر آبی حیات کے آثار بھی نمایاں ہیں۔ بلوچستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے سے آواران، کیچ، خاران، پنجگور،گوادر کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے ترجمان جان محمد بلیدی نے ٹی وی کو بتایا ہے کہ زلزلے سے تین لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں طبی سہولیات اور مقامی ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج کے لیے جگہ کی کمی کا سامنا ہے۔ زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے حکومت پاکستان نے عالمی برادری سے اپیل نہیں کی ہے۔ جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کو امداد پہنچانے میں تاخیرکا نوٹس لے لیا، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ امدادی کاموں کیلئے ہیلی کاپٹرز کی تعداد میں فوری اضافہ کیا جائے اور ناقابل رسائی علاقوں تک امداد جلد از جلد پہنچائی جائے۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق پاک فوج کو ناقابل رسائی علاقوں میں سی 130 اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی سامان گرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ہیلی کاپٹرز کی تعداد میں فوری طور پر اضافہ کیا جائے اور ناقابل رسائی علاقوں تک امداد جلد از جلد پہنچائی جائے۔ اقوام متحدہ کے خوراک کے عالمی پروگرام نے کہا ہے کہ وہ اور اقوام متحدہ کے دوسرے ادارے بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں ہر قسم مدد کے لیے پوری طرح تیار ہیں مگر اس سلسلے میں وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی طرف اب تک انہیں کوئی باضابطہ درخواست نہیں کی گئی ۔ لندن سے ہنگامی طور پر پاکستان روانگی سے قبل بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیر اعلٰی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کا زلزلہ ایک بہت بڑا المیہ ہے اور اس میں تمام سیاست اور اختلافات کو ایک طرف رکھ کر فوری طور پر لوگوں کو امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے قوم پرست مسلح گروہوں سے اپیل کی کہ وہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کو تیز رفتاری سے جاری رکھنے کی کوششوں میں تعاون کریں جبکہ دوسری طرف ایک مسلح تنظیم نے متاثرہ علاقوں میں بین الاقوامی امدادی اداروں کا خیر مقدم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔