مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب
لندن ۔لندن میں پاکستان پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہئے۔ پاکستانی میڈیا حق اور سچ کا علم بلند کر رہا ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کی بھی مذمت کی۔ لارڈ نزیر نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں امن بحال کیا جائے۔ تقریب سے سابق وزیر اطلاعات جاوید جبار اور والتھم فارسٹ کے مئیر ندیم علی،پی ایم ایل یوکے کے صدر زبیر گل،پریس کلب کے نو منتخب صدر فیاض غفور،جنرل سیکرٹری اظہر جاوید،سینئر نائب صدر مبین چوہدری،جوائنٹ سیکرٹری نتاشہ شیخ،انفارمیشن سیکرٹری نسیم صدیقی اور کونسلر افضل اکرم نے بھی خطاب کیا،مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ہر حال میں حق اور سچ کا ساتھ دینا چاہئے اور پوری قوم کی نظریں بہتری کی طرف لگی ہیں اور اس سلسلہ میں صرف میڈیا ہی ان کی امید ہے۔