مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برادری ازم کہ بت پاش پاش،مسلم لیگ نے برادریوں کا گلدستہ بنا کر مثال قائم کی: زبیر اقبال کیانی
برمنگھم:مسلم لیگ نے برادری ازم کہ بت پاش پاش کر دیئے،تمام برادریوں کا گلدستہ بنا کر اتحاد کی عمدہ مثال قائم کی،ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ ن برطانیہ زبیر اقبال کیانی نے اپنے اعزاز میں برمنگھم برانچ کہ صدر تجمل نوابی کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی میں کیا،افطار پارٹی میں مسلم لیگ ن کہ سینئر عہدیداران کی شمولیت بھی تھی،آمدہ الیکشن میں راجہ فاروق حیدر خان کی ہدایت پر راجہ زبیر کیانی کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ پاکستان جائے گا صدر مسلم لیگ ن مڈ لینڈ زون راجہ امجد خان نے کہا کہ انشا اللہ مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی اور تارکین وطن کی کاوشوں کو ضرور مد نظر رکھے گی ہم سب الیکشن میں اپنا کردار ادا کریں گے،میرٹ پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے قائد راجہ فاروق حیدر خان کی ذات پر اعتماد کرتے ہیں کہ وہ اپنے کارکنوں کی محنت کو فراموش نہیں کریں گے،ہم نے کمر کس لی ہے کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،نائب صدر مسلم لیگ ن برطانیہ راجہ ثقلین نے کہا کہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور مشکل وقت میں ذاتی مفادات کی قربانی دینی چاہئے،ہم سب نے راجہ فاروق حیدر کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں،اسی میں ہم سب کی بہتری ہے،آمدہ دور مسلم لیگ ن کا ہے،افطار پارٹی میں مرزا جمیل جرال،راجہ توصیف کیانی،راجہ مقصود خان،راجہ نعمان خان،راجہ اسرار خان،راجہ رئیس خان،راجہ عثمان خان،راجہ اسحاق خان و دیگر نے بھی شرکت کی،7جولائی کوایک وفد راجہ زبیر کیانی کی قیادت میں برمنگھم سے بھی روانہ ہوگا،تمام عہدیداران اورکارکنان کہ جذبات یہی ہیں کہ ہم سب مسلم لیگ ن کوکامیاب دیکھنا چاہتے ہیں،آزاد کشمیر کے جن مسلم لیگی امیدواروں نے درخواستیں واپس لی ہیں ان سب کا جماعتی وابستگی پر فخر محسوس کرتے ہیں اورمبارک باد پیش کرتے ہیں،80فیصد معاملات درست ہو چکے ہیں،اس پر کاوشیں کرنے والے کارکنان محنت کرنے والی قیادت اورفیصلوں کو تسلیم کرنے والے امیدوار سب مبارک باد کے مستحق ہیں۔