مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میئر و ڈپٹی میئر ہائی ویکمب کا عوامی خدمات کے سلسلے میں منتخب چیریٹیز کیلئے چندہ مہم کا آغاز
ہائی ویکمب: ہائی ویکمب کے نومنتخب میئر ہر سال دو چیریٹیوں (فلاحی تنظیموں) کے لیے چندہ جمع کرتے ہیں. اس سال میئر کونسلر راجہ ضیاء احمد اور ڈپٹی میئر چوہدری مزمل حسین نے ہائی ویکمب کی مقامی آبادی کی مشکل وقت میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے والی ویکمب ہوم لیس کنیکشن wycombe Homeless Connection اور سکین اپیل Scanappeal کے لیے چندہ جمع کرنے کی مہم اپنے سر لی ہے،میئر راجہ ضیاء احمد اور ڈپٹی میئر کونسلر چوہدری مزمل حسین نے اپنی دو منتخب چیریٹیس کے لیے چندہ مہم کا آغاز ہل ٹاپ کمیونٹی سنٹر میں افطار پارٹی کی تقریب سے کیا،سکین اپیل Scanappeal کے ٹرسٹی کونسلر عارف حسین نے اپنی چیرٹی کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی چیریٹی 1987 سے ہائی ویکمب، عیمرشم، سٹوک مینڈویل کے ہسپتالوں کے لیے زندگی بچانے والی مشینیں اور اوزار خرید رہی ہے. Scanappeal نے اب تک 12 ملین پونڈز اگٹهے کرکے مقامی ہسپتالوں میں مختلف اقسام کی مشینیں مہیا کی ہیں،کینسر کا ابتدائی مراحل میں تخصیص کرنے کے لیے 3D ٹیکنالوجی سے لیس مشین کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے میئر راجہ ضیاء احمد اور ڈپٹی میئر چوہدری مزمل حسین نے ڈونیشن جمع کریں گے،Wycombe Homeless Connection معاشی، مالی، ازواجی اور سماجی مسائل کے شکار افراد کی بهرپور انداز میں مدد کرتی ہے،بے گهر افراد کے لیے عارضی بنیادوں پر رہائش اور خوراک کا انتظام، نشے کی لت میں ڈوبے ہوئے افراد کا علاج معالجہ اور ادویات، سماجی اور معاشی مشکلات میں گرے ہوئے افراد مورال سپورٹ مہیا کرتی ہے،افطار پارٹی میں چیرمین ویکمب ڈسٹرکٹ کونسل کونسلر محبوب حسین بهٹی، کونسلر عارف حسین، چیرمین opwc نعیم عباسی، چوہدری آفتاب حسین، راجہ ظفر اقبال، نعیم طاہر AIHL ،محمد امین، عمران حسین، چوہدری محمود، چوہدری طارق محمود، شہزاد کیانی، راجہ محمد علی اقبال، حمزہ اقبال اور دیگر کونسلرز، سیاسی، سماجی، کاروباری اور علاقائی سرکردہ شخصیات نے شرکت کرکے میئر راجہ ضیاء احمد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا،تقریب کے اختتام میں میئر راجہ ضیاء احمد نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔