مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ن لیگ آزاد کشمیر الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی:چوہدری جعفر اقبال
لندن:وطن عزیزپاکستان وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے وژن کی وجہ سے ایک بار پھر ترقی و کامرانی کی منزلوں کی طرف گامزن ہے،ملک میں ہی موجود چند عاقبت اندیش لوگ دشمن کا کردار ادا کرتے ہوئے ملکی ترقی کی نفی کر رہے ہیں جبکہ عالمی اداروں کی طرف سے گزشتہ تین سال میں ہونے والی اہم پیش رفت کو سراہا جا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سینیٹر چوہدری جعفر اقبال نے لندن میں اپنے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب میں کیا جس کا اہتمام معروف قانون دان بیرسٹر گل نواز خان نے کیا تھا،چوہدری جعفر اقبال جو وزیراعظم کی عیادت کیلئے برطانیہ میں موجود ہیں میڈیا کو اپ ڈیٹ کیا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے،ڈاکٹروں سے مزید چیک اپ کے بعد سفر کیلئے اجازت ملنے پر وہ پاکستان جانے کیلئے پر عزم ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں امن وامان گزشتہ عرصے سے بہت بہتر ہے،مسلم لیگ ن کی حکومت نے افواج پاکستان کے ساتھ مل کر پاکستان میں دہشت گردی،بم دھماکوں جیسے واقعات پر قابو پا لیا ہے پاکستان میں امن بڑی تیزی سے بحال ہو رہا ہے جس سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات پڑے ہیں حکومت کی شاندار کارکردگی اور عوامی مقبولیت سے خائف اپوزیشن بے بنیاد الزامات لگا کر من پسند سیاسی عزائم حاصل کرنا چاہتی ہے،مسلم لیگ ن آج بھی منصفانہ احتساب کے حق میں ہے،احتساب کے نام پر سیاست نہیں کرنے دیں گے،اپوزیشن اسمبلی میں آ کر اپنا موقف دے،اسمبلی فورم کسی بھی ملک کا آئینی،قانونی،سیاسی فورم ہے جہاں پر تمام اہم قومی ملکی معاملات پر بات چیت ہوتی ہے مگر مقام افسوس کہ اپوزیشن ملک کے حالات کی نزاکت کا احساس نہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے،جمہوریت پارلیمنٹ ہی کے ذریعے اہم فیصلے کئے جاتے ہیںسڑکوں پر احتجاجی دھرنے کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں،چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ ہر صورت کیا جائے گا،آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کر کے مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی،پاکستانی عوام کے اعتماد کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کو گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر کے عوام کا اعتماد بھی حاصل ہے،تقریب سے میزبان بیرسٹر گل نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری جعفر اقبال کو پاکستان کے سیاسی حلقوں میں انتہائی عزت و احترام حاصل ہے،ان سمیت ان کے پورے خاندان پر آج تک کسی بھی قسم کی کرپشن کا الزام نہیں جو بجا طور پر ہمارے لئے باعث فخر ہے اور بہتر مسائل کے حل کیلئے بھی چوہدری جعفر اقبال مثبت کردار ادا کریں گے،تقریب سے ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستان کے چیئرمین سید قمر رضا نے خطاب کرتے ہوئے چوہدری جعفر اقبال کو برطانیہ آمد پر خوش آمدید کہا،انہوں نے کہا کہ ان کو چوہدری جعفر اقبال جیسی خوش اخلاق شخصیت سے مل کر انتہائی خوشی ہوئی ہے،وہ پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں،تقریب میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔