مقبول خبریں
برطانیہ کے ابھرتے ہوئے گلوکار عثمان فاروقی کے گانے جلوہ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک کشمیر برطانیہ برمنگھم برانچ کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا انعقاد،لارڈ میئر برمنگھم کی شرکت
برمنگھم :برطانیہ میں آباد کشمیری کمیونٹی نے زندگی کے ہر شعبے میں ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے برمنگھم جیسے بڑے شہر میں یورپ کے اندر ایک بڑی کونسل کا درجہ رکھتی ہے اس شہر کی تعمیر و ترقی میں گزشتہ ساٹھ سال سے یہ کمیونٹی جو خدمات سر انجام دے رہی ہے اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ رابطہ اور مل جل کر رہنا اس کمیونٹی نے ثابت کیا ہے کہ ہر بڑے پر امن قانون کی بالادستی اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے والے لوگ ہیں اور رمضان المبارک کے اس مہینے میں مسلم کمیونٹی جس جوش خروش سے اتنا لمبا روزہ رکھ کر صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے اس سے ان بے سہارا اور ضرروت مند لوگوں کا احساس بیدار ہوتا ہے کہ بھوکا اور پیاسہ رہنے سے انسان کی کیا کیفیت ہوتی ہے ۔ تحریک کشمیر برطانیہ برمنگھم برانچ کے زیر اہتمام منعقدہ افطار ڈنر سے برمنگھم کے لارڈ میئر نے کونسلر کارل رائس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ایک ملٹی کلچرل اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ملک ہے اور ملک کی جمہوریت اور اداروں کو مضبوط کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور برمنگھم سٹی نے ہمیشہ سے اپنی روایات کو قرار رکھا ہے اور ہر مشکل وقت میں تمام کمیونٹیز نے مل کر ایک دوسرے کا سہارا بننے کی کوشش کی ہے ۔ تقریب کی صدارت تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کی تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے لارڈ میئر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی کشمیری کمیونٹی مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر گہری تشویش رکھتی ہے بھارت جس طرح نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے اس کے نتیجے میں لاکھوں بچے یتیم ہو رہے ہیں ۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ برمنگھم سٹی کونسل نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر متعدد قراردادیں منظور کی ہیں کشمیری اپنے محسنوں کو بھی فراموش نہیں کر سکتے ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض تحریک کشمیر برطانیہ مڈ لینڈ کے نائب صدر منیر احمد رضن نے انجام دیئے ۔ تقریب میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سرکردہ سیاسی سماجی رہنمائوں اور کونسلروں نے شرکت کی ۔