مقبول خبریں
سیاسی ،سماجی کمیونٹی شخصیت بابو لالہ علی اصغر کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے میٹنگ کا انعقاد
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کا کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم کا آغاز ،10ستمبر کو پیش کی جائیگی
کافر کو جو مل جائے وہ کشمیر نہیں ہے!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سالانہ لیبر پارٹی کانفرنس میں ایڈملی بینڈ کا دوران اقتدار امیگریشن سخت کرنے کا اشارہ
لندن... برائیٹن میں ہونے والی برطانوی حزب اختلاف لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس اس حوالے سے زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے کہ حکمران ٹوری پارٹی تو امیگریشن کے بارے سخت سے سخت پالیسی کے راستے پر گامزن ہے اس کے خلاف تارکین وطن کی ہمدردیاں لیبر کیسے حاصل کر پاتی ہے منگل کو برطانوی وزیرِ داخلہ ٹیریسا مے نے دورۂ پاکستان کے دوران ایک ایسے معاہدے پر دستخط کے ہیں جس کے تحت پاکستان اور برطانیہ غیر قانونی تارکین وطن کی روک تھام کیلئے ایک دوسرے سے خصوصی تعاون کریں گے .. اس سے قبل لیبر پارٹی کے قائد ایڈ ملی بینڈ سالانہ کانفرنس سے خطاب میں کہہ چکے ہیں کہ انکی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد پہلے سال ہی امیگریشن قوانین کو سخت بنائے گی، اور اس میں اس طرح تبدیلی کی جائے گی کہ اداروں کو مقامی اپرنٹس کو ملازمت دینے کی ترغیب دی جائے گی، انھوں نے کہا کہ جو ادارہ کسی غیر یورپی ملک کے کسی فرد کو ملازم رکھے گا اسے کسی مقامی ورکر کوتربیت دینا ہوگی، برائیٹن میں ہونے والی برطانوی حزب اختلاف لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں جہاں ہال کے اندر قومی و تنظیمی ایشوز پر بات ہو رہی تھی وہیں ایک وقت ایسا بھی آیا جب سوشل میڈیا پر بین الاقوامی موضوعات پر بلاگز تحریر کرنے والے معروف بلاگر لین ڈین کو دوران انٹرویو ایک شخص نے تنگ کرنا شروع کردیا جس سے زچ ہو کر وہ اس شخص سے الجھ پڑے انٹرویو کرنے والا چینل اس سین کو ریکارڈ کرتا رہا جو بعد ازاں کانفرنس کے شرکا کا بھی موضوع گفتگو بنا رہا (یہ ویڈیو کشمیر لنک لندن کے ویڈیو سیکشن میں موجود ہے) http://kashmirlinklondon.com/page.php?category=16 اسی کانفرنس کے دوران لیبر پارٹی اور کوریک کرنے والے صحافیوں کے درمیان ایک فٹبال میچ بھی ہوا جو صحافیوں نے جیت لیا لیبر لیڈر ایڈ بالز، جم مرفی، اینڈی برن ہم اور صادق خان جیسے کھلاڑیوں والی ٹیم کے خلاف جرنلسٹ ٹیم نے صفر کے مقابلے میں 4 گول سے فتح پائی۔ سارے گول سکائی نیوز کےبیدی نے کئے ..