مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم کانفرنس یوتھ لیوٹن کی طرف سے گرل ہائوس لیوٹن میں افطار ڈنر کا اہتمام
لوٹن:مسلم کانفرنس یوتھ لیوٹن کی طرف سے گرل ہائوس لیوٹن میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پر مقررین نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آمدہ الیکشن میں مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف کا اتحاد بھاری اکثریت سے جیتے گا،دونوں جماعتوں کی قیادت دانشمندانہ طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے،مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر راجہ محمد یعقوب خان نے کہا کہ جس جماعت کی بنیاد مسجد میں رکھی گئی اس کو کمزور کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہونگی،مسلم کانفرنس یوکے کے جنرل سیکرٹری ملک شبیر حسین نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے تحریک انصاف سے اتحاد نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح حلقہ نمبر ایک میں مسلم کانفرنس ایک ناقابل تسخیر قوت بن چکی اور ملک محمد نواز خان لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کریں گے اسی طرح پورے آزاد کشمیر اور مہاجرین کی نشستوں پر مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف اتحاد بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر مخالفین کی امیدوں پر پانی پھیر دے گا،مسلم کانفرنس یوکے ڈپٹی جنرل سیکرٹری پروفیسر ممتاز بٹ نے کہا کہ کارکن اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھیں،انشااللہ کامیابی ہماری ہو گی،مسلم کانفرنس لیوٹن برانچ کے صدر پروفیسر امتیاز چوہدری نے کہا کہ مسلم کانفرنس ایک نظریے اور عقیدے کا نام ہے اور کارکان ثابت قدم ہیں مسلم کانفرنس لیوٹن صدر طارق شریف ملک اور ماجد محمود جنرل سیکرٹری و میزبان تقریب نے کہا کہ نوجوان پولنگ سٹیشنز پر پہرہ دیں تاکہ کوئی ان کے حق پر ڈاکہ نہ ڈال سکے،مسلم کانفرس یوتھ لیوٹن کے نوجوانوں نے ملک نواز خان کو حلقہ ایک سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہار کیا۔