مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک انصاف ڈڈیال اور اندرہل اتحاد گروپ کے درمیان چند دنوں میں اہم اعلان متوقع
برمنگھم:تحریک انصاف ڈڈیال اور اندرہل اتحاد گروپ کے درمیان چند دنوں میں اہم اعلان متوقع،وزیر حکومت اور پیپلز پارٹی کے امیدوار ایل اے ون افسر شاہد کی سیاست آخری ہچکولے کھانی لگی،متوقع اعلان کے بعد ڈڈیال کے الیکشن میں آمدہ الیکشن میں کون امیدوار کامیاب ہو گا واضع طور پر سامنے آ جائے گا،اسی حوالے سے ایک اہم ملاقات برمنگھم میں کشمیر تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر چوہدری خادم حسین،مرکزی رہنما چوہدری حسین اور اندر ہل اتحاد گروپ برطانیہ کے سربراہ خواجہ یاسر اور مشتاق مغل کے درمیان گزشتہ روز ہوئی جس میں آمدہ الیکشن کے لائحہ عمل کے سلسلہ میں اہم فیصلے کئے گئے جن کا اعلان چند دنوں میں متوقع ہے،حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کے خاندانوں پر مشتمل اس اتحاد کا اثر و رسوخ بہت اہم اور نتیجہ خیز ہو گا اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف آرگنائزر چوہدری خادم حسین نے کہا کہ حلقہ ایل اے ون بالخصوص اور آزاد کشمیر بھر کی نظریں اس وقت ایل اے ون پر مرکوز ہیں اور حلقہ کا فیصلہ تحریک انصاف اور اندر ہل گروپ ہی طے ہو گا جو فیصلہ کن ہو گا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد خطے میں تبدیلی کے نعرے کے ساتھ میدان عمل میں اتری ہے اور کوئی مائی کا لال اب اس تبدیلی کو نہیں روک سکتا،اندر ہل اتحاد گروپ کے یاسر خواجہ اور مشتاق مغل نے کہا کہ ہم ان لیڈران کو سیاست کر کے دکھائیں گے جو عوام کو کہتے ہیں کہ ان کو کیا پتہ سیاست کیا ہوتی ہے اور ابھی سے ان کے حالات اور معاملات انتہائی خراب ہو گئے ہیں کہ ڈڈیال میں ان کے ساتھ بیٹھنے کیلئے کوئی تیار نہیں۔