مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری رحمت علی کے جسد خاکی کی پاکستان تدفین حکومتی ذمہ داری ہے: چوہدری جعفر اقبال
لندن:بانی تحریک پاکستان نظریہ پاکستان کا نام تجویز کرنے والے محسن پاکستان چوہدری رحمت علی حقیقی معنوں میں پاکستان کے ہیرو ہیں،لفظ پاکستان کے خالق چوہدری رحمت علی کو برطانیہ میں امانت کے طور پر دفن ہیں ان کے جسد خاکی کو بہت جلد پاکستان میں لے جا کر کسی مرکزی جگہ پر تدفین کی جانی چاہئے،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق سپیکر قومی اسمبلی سینیٹر چوہدری جعفر اقبال نے چوہدری رحمت علی کے مزار پر فاتحہ خوانی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سینیٹر چوہدری جعفر اقبال کے ہمراہ ممتاز برطانوی قانون دان بیرسٹر گل نواز خان،چوہدری ذوالفقار،حماد افضل،شیخ اعظم الدین،چوہدری فواد افضل،میاں عدنان ادریس،چوہدری اشفاق اللہ سمیت دیگر بھی موجود تھے،چوہدری جعفر اقبال نے مزید کہا کہ وہ بہت جلد وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے مل کر چوہدری رحمت علی کے جسد خاکی کو پاکستان لے جانے کے حوالے سے بات چیت کریں گے،چوہدری رحمت علی پوری قوم کے محسن ہیں ان کی یہاں برطانیہ میں تدفین اس وقت1951میں امانت کے طور پر کی گئی تھی لہٰذا ان کی جسد خاکی پاکستان لے جا کر پورے عزت و احترام سے کسی مرکزی جگہ پر تدفین کرنا ہم سب کی قومی،ملی اور مذہبی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر خود اس معاملے کو آگے بڑھاتے ہوئے حکومت پاکستان سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ چوہدری رحمت علی کے جسد خاکی کو پاکستان لے جا کر پورے اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے،پوری قوم مطالبہ کرتی ہے اور امید رکھتی ہے کہ بہت جلد جسد خاکی کو پاکستان لے جانے کے انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے،چوہدری رحمت علی عالم اسلام کی بڑی اہم شخصیت تھی ان کی لازوال خدمات اور انتھک محنت اور جدو جہد کے بعد اسلامی جمہوری پاکستان کے کروڑوں مسلمان آزادی کا سانس لے رہے ہیں،پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقیم پاکستانی اپنے محسن کے جسد خاکی کو پاکستان لے جانے کے حق میں ہیں،انہوں نے کہا کہ چوہدری رحمت علی کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کر کے تسلی اطمینان ملا ہے وہ بلا شبہ مسلم پاکستانیوں بلکہ عالم اسلام کے لیڈر ہیرو تھے ان کی لازوال بے مثال قربانیوں اور جدو جہد کو سلام پیش کرتے ہیں سینیٹر چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ وہ اپنا قومی مذہبی فریضہ سمجھتے ہیں کہ جلد سے جلد چوہدری رحمت علی کے جسد خاکی کو پاکستان لے جا کر پورے قومی سرکاری اعزاز کے ساتھ دفن کروانے میں کردار ادا کرینگے،حکومت پاکستان وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سمیت حکومت اور اپوزیشن شخصیات سب کی یہ قومی مذہبی ذمہ داری ہے کہ وہ جسد خاکی کو پاکستان لے جانے میں مدد اور تعاون کریں۔