مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ : یورپین یونین کے مالیاتی کمشنر جوناتھن ہل نے استعفیٰ دے دیا
لندن : برطانیہ میں یورپین یونین کے مالیاتی کمشنر جوناتھن ہل نے استعفیٰ دے دیا ، یورپی کمیشن کے صدر کہتے ہیں برطانیہ یہ نہیں کرسکتا کہ مرضی کی چیزوں میں شامل ہو اور باقی کو چھوڑ دے ۔ یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ہنکر نے کہا ہے کہ اب برطانیہ کے لیے یہ فیصلہ کرنا ضروری ہوگیا کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ کس قسم کے تعلقات رکھنا چاہتا ہے کیونکہ برطانیہ یہ نہیں کر سکتا ہے کہ اپنی مرضی کی چیزوں میں تو شامل ہو اور باقی کو چھوڑ دے ۔ جبکہ یورپی یونین نے برطانوی عوام کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے برطانیہ جلد از جلد یورپی یونین سے نکلنے کی تیاریاں کرے ۔ رہنماؤں کا کہنا ہے برطانیہ کے جانے سے نہ تو یورپ کے اوسان خطا ہوئے ہیں نہ ہی فالج ہوا ہے ۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج پر جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ اپنے بلاک میں سے برطانیہ کے اخراج کے بعد اس کے ساتھ مذاکرات میں کسی بھی طور پر نامناسب رویہ اپنانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دیگر ممالک کو یورپی یونین چھوڑنے سے باز رکھنا بات چیت میں ترجیح نہیں ہونی چاہیے ۔ دوسری طرف یورپین یونین میں برطانیہ کے فنانشل سروسز کمشنر جوناتھن ہل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم میں برطانوی عوام کے فیصلے کے بعد کا عہدے پر رہنا کا کوئی جواز نہیں ۔