مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اوررسیز پاکستانی متحد ہو کر ہی اپنی آواز میں طاقت پیدا کر سکتے ہیں:مشترکہ اعلامیہ
لندن...پاکستان سٹیل ملز کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل رعبدالقیوم نے کہا ہے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا دانشمندی ہے اوورسیز میں رہتے ہوئے ہمیں انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی بات کرنا چاہیے پاکستان میں مسائل گھمبیر ہونے کے باوجود محب وطن قیادت پر عوام کا اعتماد بحال ہوچکا ہے اورمسلم لیگ ن کی حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرکے ملکی معاملات پر اپنی سنجیدگی کا برملا اظہار کیا ہے۔ اوورسیز پاکستانی وطن کی بقاء اور سالمیت کیلئے متحد ہوکر پاکستان کے خلاف ہونے والی منفی سوچ و فکر اور تشہیر کو شکست دیں..ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام "پاکستان کی ترقی میں تارکین وطن کا کردار "کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں بحیثیت مہمان خصوصی کیا.. نظامت کے فرائض چیمبر کے صدر رضی خان نے ادا کے جبکہ دیگر مقررین میں صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ کے صدر فیاض غفور، انسانی حقوق کی علمبردار بیرسٹر ہما پرائس اور فارم فار انٹرنیشنل ریلیشنز ڈویلپمنٹ کے چیئرمین طحہ قریشی شامل تھے ..ملک قیوم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ میں کچھ عرصہ سے برطانیہ میں ہوں اور میں نے اکثر دیکھا کہ اکثریت میں ہونے کی وجہ سے آزاد کشمیر کے لوگ اسلام آباد میں اپنی ناقدری کی بات زیادہ کرتے ہیں ایسے میں انھیں میں یہی سمجھاتا رہا ہوں کہ جب ہم بیرون ملک ہوں تو خطے یا قبیلے کی بات نہ کریں صرف پاکستانی بن کر بات کریں تو وزن زیادہ ہو گا انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو ہماری محبت اور الفت کی زیادہ ضرورت ہے جبکہ وہاں رہنے والوں سے گزارش ہے کہ وہ بھی کرپشن بند کر دیں پشاور دھماکوں پر انہوں نے رنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات پر دل خوں کے آنسو روتا ہے دشمن کو ایک دن سمجھ ضرور آئے گی کہ ہم سب پاکستانی ایک ہیں ہماری افواج کے جوانوں نے بھی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور یہ قربانیاں محض تنخواہ کے بدلے نہ تھیں بلکہ ان میں وطن کی محبت کا جذبہ شامل ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا علم تجربہ اور مشاہدہ رکھنے کے باوجود میں کسی عہدے کا متمنی نہیں ہوں ہاں اگر قومی مفاد میں مجھے کوئی ذمہ داری سونپی جاتی ہے تو میری کارکردگی کیلئے میرا ماضی کافی ہے ..صدر پاکستان پریس کلب فیاض غفور نے کہا کہ اس حقیقت سے سب آشنا ہیں کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار رکھتے ہیں لیکن اس کے باوجود نا تو بائرن ملک انھیں کوئی سہولت بہم پہنچائی جارہی ہے اور نا ہی وطن میں ان کا کوئی پرسان حال ہوتا ہے انہوں نے کہا ہمارا پلیٹ فارم تارکین وطن کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے ہر وقت حاضر ہے ، بیرسٹر ہما پرائس نے کہا کہ وہ ٢٢ سال سے قانونی پریکٹس میں مصروف عمل ہیں ١٠ سال سے تی وی پر پروگرام کر رہی ہیں اس دوران سینکڑوں تارکین وطن کے مسسئل حل کرنے کا موقع ملا لیکن افسوس کہ حکومتی ادارے اس طرف توجہ نہیں دیتے، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کسی بھی اشو پر اپنی بھڑاس نکال کر خاموش ہوجاتے ہیں لیکن مسلہ جوں کا توں رہتا ہے جیسے کہ برطانیہ انے کلے پاکستانیوں کی مشکلات ان میں شادی کرنے کے بعد٥ سے ١٠ سال سے انتظار میں بیٹھی خواتین بھی شامل ہیں ایسے ایشوز پر بولنے کی ضرورت ہے ، اس موقع پر سابق صدر چیمبر چودھری طارق رمضان نےبرٹش پاکستانیوں کیلئے ویزہ سروس میں مشکلات کا ذکر کیا، سابق میئر برینٹ احمد شہزاد، ایوب اولیا،مسز شیخ، انیس ناصر، عطا الحق، عدنان خان، عثمان یوسف اور علیم مرزا نے بھی اپنے جذبات کا ظہار کیا ..اوررسیز پاکستانی متحد ہو کر ہی اپنی آواز میں طاقت پیدا کر سکتے ہیں آخر میں تمام شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اپنی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے سے کچھ حاصل نہ ہو گا اوورسیز کمیونٹی یکجان ہو کر ہی اپنے مسائل کو حل کروا سکتی ہے ..