مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لیبر پارٹی نے کونسلر صوفی راسب کو نئی وارڈ سے ٹکٹ دیدیا کونسلرز اور کمیونٹی رہنماؤں کا اظہار تشکر
سلاؤ...لیبر پارٹی کے سینئر کونسلر صوفی محمد راسب، سابق میئر کونسلر بل سنگھ، کونسلر عشرت شاہ، فرینم وارڈ سے لیبر پارٹی کے امیدوار نامزد ہوگئے۔ لیبر پارٹی ممبران نے تینوں کونسلرز صوفی محمد راسب، کونسلر بل سنگھ، کونسلر عشرت شاہ کے حق میں فیصلہ بھاری اکثریت سے کیا۔ گزشتہ ان لیبر پارٹی سلاؤ کے مرکزی آفس میں فرینم وارڈ کے لیبر پارٹی ممبران کا اجلاس ہوا جس میں لیبر پارٹی کے سینئر کونسلر ڈپٹی لیڈر سلاؤ بارو کونسل کونسلر جیمس، لیبر پارٹی سلاؤ کے سیکرٹری جنرل ظفر عجائب، سابق کونسلر نور لودھی سمیت پارٹی ممبران نے شرکت کرکے اپنے ووٹ کے ذریعے آئندہ لوکل کونسل کے الیکشن کے لئے فرینم وارڈ کے لئے کونسلر صوفی محمد راسب، کونسلر بل سنگھ، کونسلر عشرت شاہ کو بھاری اکثریت سے لیبر پارٹی کا امیدوار نامزد کردیا۔ کونسلر صوفی محمد راسب کو لیبر پارٹی کا ٹکٹ ملنے کی خوشی میں ایک باضابطہ تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن چوہدری صدیق، سیکرٹری جنرل لیبر پارٹی سلاؤ ظفر عجائب، مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر اورنگ زیب چوہدری، کونسلر بل سنگھ، کونسلر چوہدری نذیر، کونسلر چوہدری محمد شریف، کونسلر کمشنر سہیل منور، سابق کونسلر نذر لودھی کاروباری شخصیت چوہدری شکیل، چوہدری شمریز، چوہدری قمریز، سابق سینئر نائب صدر پی ڈبلیو اے، چوہدری افضل، لیبر پارٹی کی نامزد امیدوار فاطمہ صفدر، بیرسٹر الفاظ چوہدری، شاکر محمود، چوہدری بلال مجید، چوہدری شبیر، چوہدری اشفاق سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کونسلر صوفی محمد راسب کو پارٹی ٹکٹ ملنے کی خوشی میں مبارک باد دیتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے اور لیبر پارٹی زندہ باد کے نعرے بلند ہوتے رہے۔ تقریب سے کونسلر صوفی محمد راسب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لیبر پارٹی کا ٹکٹ ملنا ممبران لیبر پارٹی کا مثبت اور اصولی فیصلہ ہے۔ میری پارٹی خدمات سب کے سامنے ہیں۔ تقریب سے سابق میئر کونسلر بل سنگھ اور کونسلر عشرت شاہ نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ تقریب میں شرکا نے بل سنگھ اور عشرت شاہ کو بھی ہار پہنائے۔