مقبول خبریں
برطانیہ کے ابھرتے ہوئے گلوکار عثمان فاروقی کے گانے جلوہ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چودھری کرامت حسین دھمیال کی برسی کے موقع پر سلاؤ میں افطار ڈنر سے علما کا خطاب
سلاؤ ... لندن موہڑہ دھمیال بیول کی معروف سماجی شخصیت چودھری کرامت حسین مرحوم کی اکسیویں برسی دھمیال ہاؤس کے علاوہ دیگر ان جگہوں اور ممالک میں بھی منائی گئی جہاں انکی اولاد اور پوتے و نواسے مقیم ہیں ، اس سلسلے میں سلاؤ میں بھی برسی تقریب کے موقع پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پہلے مسلمان لیڈر آف دی کونسل سلاؤ کونسلر سہیل منور سمیت مختلف کمیونٹیز ، کونسلرز ، کمشنرز، مئیرز ، صحافیوں ، وکلا ، بیرسٹرز ، سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیات ، دوست و احباب سمیت تقریباً ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دعائیہ تقریب کا اہتمام ادارہ فیضانِ مدینہ میں کیا گیا جہاں پیر سید کرامت حسین شاہ اور پیر سید اکرام حسین شاہ اور پیر سید قادری صاحب نے والدین کے مقام ، دعا کی فضیلت اور نیک اولاد کو اپنے خطاب کا حصہ بناتے ہوئے کہا کہ خوش قسمت ہیں وہ والدین جو اپنے پیچھے نیک اعمال کے ساتھ ساتھ نیک اولاد بھی چھوڑ گئے ہیں جو انکے لیے صدقہ جاریہ اور انسانیت کے لیے باعثِ خیر و برکت ہیں ۔ اس روح پرور تقریب میں تلاوتِ کلامِ پاک و قصیدہ بردہ شریف کی سعادت حافظ محمد نواز جبکہ نعتِ رسولِ مقبول کی سعادت قاری و وکیل محمد منیر یونس نے حاصل کی ۔ مہمانوں کی خدمت و تواضح میں چودھری کرامت حسین دھمیال کے بیٹے چودھری اخلاق اور پوتے چودھری طلعت حسین کی معاونت ادارہ فیضانِ مدینہ کے رضاکاروں نے کی ، اس موقع پر چودھری کرامت حسین مرحوم کے فرزند اشتیاق چودھری کے کاروباری ادارے النور فوڈز کے لذیذ کھانے اور مشروبات بھی پیش کیے گئے ۔مہمانوں کے استقبال و رخصتی میں مصروف چئیرمین او پی ایل اشتیاق چودھری نے اپنے والد کے ایصالِ ثواب کے لیے کلامِ پڑھنے پڑھانے اور دعائیہ محفل میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مصروفیات سے وقت نکال کر ہمارے والد مرحوم کو ثواب پہنچانے اور خود ثواب سمیٹنے والوں کے جزبات کی دل سے قدر کرتا ہوں۔ اپنے والد مرحوم کا تزکرہ کرتے ہوئے چودھری اشتیاق اور چودھری اخلاق نے کہا کہ ہمارے والد صاحب ایک شریف النفس انسان تھے جو کم وسائل کے باوجود رحم دل ، خدا ترس ، انسان دوست اور غریب پرور تھے ، انکی خواہش تھی کہ انکی اولاد اور نسل انسانی فلاح کے کام کرکے دنیا و آخرت میں کامیابیاں سمیٹے، آج ہم جو کچھ بھی ہیں اس میں اللہ پاک کا خصوصی فضل اور ہمارے والدین کی دعائیں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ انکی اولاد اور اولاد کی اولاد دھمیال ہائوس ، سلاؤ ، سعودیہ ، آسٹریلیا، ڈنمارک سمیت مختلف جگہوں پر خدمت انسانی کے زریعے انکے لیے صدقہ جاریہ بنی ہوئی ہے۔