مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
رحمٰن چشتی ایم پی اورسینیٹرجعفراقبال ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت
سلائو ... برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹی پارلیمانی گروپ آن پاکستان کے چیئرمین رحمن چشتی ایم پی نے مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر چوہدری جعفر اقبال سے ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان پاکستان برطانیہ تعلقات سمیت خطے کے اندر ہونے والی عالمی تبدیلیوں سمیت رونما ہونے والے واقعات،پاکستان کی معیشت سکیورٹی سمیت اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ ایک اچھے دوست ہیں جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے مفادات کا خیال رکھا،پاکستان کا برطانیہ سے بڑا پرانا مضبوط تعلق ہے دونوں ممالک کے درمیان مثبت تعلقات پہلے سے بھی زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو رہے ہیں،پاکستان تیزی سے ترقی و خوشحالی کے سفر کی طرف گامزن ہے،پاکستان برطانیہ سمیت دنیا کے ساتھ تجارتی، سفارتی رابطوں کو فروغ دے کر خطے کے اندر انتہائی مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہا ہے،بدلتے ہوئے عالمی حالات میں پاکستان کے مثبت کردار کوپوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے جس سے پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے اجاگر ہوا ہے،پاکستان برطانیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اسی وجہ سے لاکھوں پاکستانی برطانوی معاشرے سوسائٹی میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں پاکستان کشمیر سمیت دنیا کے دیگر اہم مسائل کے حل کیلئے پرامن سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے،ممبر برطانوی پارلیمنٹ چیئرمین برٹش پارلیمنٹری گروپ فرینڈز آف پاکستان بیرسٹر عطا الرحمن چشتی نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کی دوستی میڈ دونوں ممالک کی عوام نے انتہائی اہم اور کلیدی کردار ادا کیا،برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا،برطانیہ میں مقیم برٹش پاکستانیوں نے زندگی کے ہر شعبہ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جس سے بجا طور پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگرہوا ہے،ممبر آف پارلیمنٹ بیرسٹر عطا الرحمن چشتی نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی صحت کے متعلق خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،ملاقات کے دوران سابق مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر مولانا عبدالرحمن چشتی،حاجی چوہدری محمد خان،چوہدری ذوالفقار،ابرارگورسی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔