مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ و یورپ میں آباد پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کی گرویدہ ہے:صاحبزادہ جہانگیر
لندن:برطانیہ میں بسنے والےڈیڑھ ملین اور یورپ بھر میں آباد پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کی گرویدہ ہے اور اسے پاکستان کی ترقی و سالمیت کی ضامن سمجھتی ہے اس وجہ سے شوکت خانم ہسپتال کیلئے ہونے والی فنڈ ریزنگ میں سب بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں لیکن اس تناسب سے یوکے و یورپ میں پارٹی ممبرشپ نہیں ہوسکی، اب ہمارے قائد عمران کان نے فیصلہ کیا ہے کہ سب سے پہلے اوورسیز میں ترجیحی بنیادوں پر ممبرشپ کو بڑھایا جائے اس سلسلے میں مجھے ٹاسک دیا گیا ہے، میں پرانے سب ساتھیوں کو ساتھ ملا کر اس مشن کی تکمیل کیلئے نکلوں گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوکے و یورپ کے بانی رہنما اور چیئرمین پارٹی عمران خان کے معتمد ساتھی صاحبزادہ جہانگیرنے لندن میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسلم بھٹہ، امجد خان، رومی ملک، میاں وحید الرحمان اور واجد بخاری بھی انکے ہمراہ تھے۔ صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ اس امر سے انکار ممکن نہیں کہ موجودہ منتخب باڈیز میں انتشار موجود ہے اسلئے انہیں ختم نہیں کیا جارہا بلکہ یہ تیس جون تک کی اپنی میعاد پوری کرینگے بعد ازاں ممبرشپ بڑھا کر انتخابات کروائے جائینگے تاکہ انہیں فخر ہوسکے کی وہ اکثریت کی حمائت سے منتخب ہوئے۔ پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ چیئرمین پارٹی اوورسیز کے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ حصے کے حق میں ہیں انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں پارٹی کے ارکان بلاواسطہ طور پر پالیسی سازی میں شریک ہوتے ہیں جبکہ اوورسیز والے فی الحال اس سے محروم ہیں۔میری سربراہی میں قائم ہونے والی کمیٹی میں اس امر پر بھی کام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یوکے اور یورپ سمیت اوورسیز ارکان کا سب سے بڑا ٹاسک فنڈ ریزنگ ہوگا ہمین اس حقیقت کا ادراک ہے کہ ایک طرف اوورسیز پأاکستانی دیڑھ ارب ڈالر زرمبادلہ سالانہ بھجواتے ہیں تو دوسری طرف ڈونیشنز اور وطن عزیز کے وزٹ کی صورت میں اتنا ہی زرمبادلی مزید ملک کو دیتے ہیں لیکن بدلے میں انکے لئے کچھ بھی نہیں۔پی ٹی آئی ناصرف انہیں ووٹ کا حق دلانے کیلئے سرگرم عمل ہے بلکہ انکے الیکشن لڑنے کی پابندی کا خاتمہ بھی چاہتی ہے۔ صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ اگلے ہفتے سے یورپ بھر کے دوروں میں نکل کھڑے ہونگے اور پانچ ہزار والی یوکے ممبر شپ کو پچاس ہزار تک لیجانے کی کوشش کرینگے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ یورپ کی سطح پر جلد ہی ایک بڑا کنونشن منعقد کرارہے ہیں جس میں مرکزی چیئرمین سمیت تمام اہم رہنما شرکت کریں گے۔ اس مقوع پر انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ جلد ہی برطانوی دارالحکومت لندن میں پارٹی سیکریٹیریٹ قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس موقع پر مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ ساتھی جنہیں میری تقرری پر تحفطات ہیں وہ جلد دور ہوجائیں گے کیونکہ مین ایک پارٹی ورکر ہوں میں ان کے اوپر نہیں مسلط کیا گیا بلکہ میں انکی رہنمای کام کرنا پسند کرونگا۔ایک سوال کے جواب میں انکا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پانامہ لیکس کا معاملہ قطعی طور پر ٹھنڈا نہ ہونے دینگے اور وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر لندن میں مزید مطاہرے کرینگے۔