مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان میں بہتری کیلئے حصول انصاف کی شفافیت ازحد ضروری ہے: بیرسٹر گل نواز خان
لندن :پاکستان کے مختلف تعلیمی بورڈز اور چوٹی کی یونیورسٹیوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے 30 پوزیشن ہولڈر طلبہ کے ایک گروپ نے برطانیہ کے ممتاز اداروں کے دورے کئے اور مایہ ناز سمندرپار پاکستانیوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ا سی د و ر ا ن ا ن طلباء نے برطانیہ کی سپریم کورٹ کا دور ہ کیا جہا ں پر ا یڈ یسن ا ینڈ خا ن سو لیسٹرز کے پر نسپل ا و ر بیر سٹر سپریم کورٹ بیرسٹر گل نواز خان نے ان طلبہ سے خطاب کیا اور انہیں مختلف معلومات مہیا کیں۔ پاکستان کی پنجاب حکومت کے تعاون سے دورے پر آئے ان ذہین طلبہ کے دورے پر اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گل نواز خان نے کہا کہ پاکستان کے ان ذہین اور باصلاحیت نوجوانوں کے لئے برطانوی سپریم کورٹ کے دورے کا اہتمام کرنے پر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے۔ ا نہو ں نے ان طلبہ کو برطانیہ کے نظام قانون کے بارے میں معلومات افزاء باتیں بتائیں۔ دورے کے دوران طلبہ کو عدالت کے مختلف کمروں اور یہاں ہونے والی کارروائی کے بارے میں جاننے کا موقع بھی ملا۔ اس دوران طلبہ میں بھرپور جوش وخروش دیکھنے کو ملا جنہوں نے اس قانون کے بارے میں آگاہی حاصل کی جسے وہ مستقبل میں اپنی تعلیم کے ایک مضمون کے طور پر بھی اپنا سکتے ہیں۔ شعبہ قانون میں طلبہ کی شاندار کارکردگی پاکستان کی بہتری کے لئے ناگزیر پہلوئوں میں سے ایک ہے اور حصول انصاف تبھی ممکن ہو سکتا ہے جب ملک کے باصلاحیت اور ذہین طلبہ اس میں بھرپور انداز میں دلچسپی لیں۔ بیرسٹر گل نواز نے کہا کہ تعلیم اور انصاف کسی بھی کامیاب قوم کے اہم ترین ستونوں میں شمار ہوتے ہیں۔ یہ دونوں اپنی جگہ موجود ہوں تو نہ صرف غیرجانبداری اور امن پر مبنی معاشرہ وجود میں آتا ہے بلکہ اس کی جڑوں میں پائے جانے والے کئی معاشی اور تعلیمی نقائص بھی دور ہوتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ شعبہ قانون میں اپنی دلچسپی بہتر بنائیں تاکہ ہمارے وطن عزیز پاکستان میں ایک دیرپا اور منصفانہ نظام کو تقویت مل سکے۔ ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب حکومت شاہد جا و ید ،سیکرٹری اطلاعات ن لیگ برطانیہ اقبال سندھو ا و رسیکریٹری جنرل ویمن ونگ حنا ملک بھی وفد کے ہمراہ تھیں۔