برطانوی تارکین وطن کے علاقے سہنسہ میں4 سالہ بچہ بد فعلی کے بعد قتل ملزمان گرفتار
کوٹلی ... عام طور پر ممبران اسمبلی کا علاقے میں وارداتوں کی روک تھام کے سلسلے میں کوئی کردار نہیں ہوتا تاہم خطہ آزاد کشمیر میں ایسا ہوتا ہے اسمبلی ممبر اپنے علاقے کی سب سے اہم اور معتبر شخصیت سمجھی جاتی ہے ان ممبران کا رعب و دبدبہ اتنا ہوتا ہے کہ یہ اسمبلی کے اجلاس یا امور ضروریہ کیلئے آزاد کشمیر سے باہر بھی ہوں تو وارداتئیے اپنی اوقات میں رہتے ہیں لیکن جیسے ہی یہ ممبران اسمبلی یا وزرا ملک سے باہر نکلتے ہیں یہ اپنا کام دکھا جاتے ہیں برطانیہ میں آباد کشمیریوں کے آبائی علاقے سہنسہ کوٹلی میں ایسا ہی ہوا کہ علاج کے لئے برطانیہ آئے ممبر اسمبلی کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس بد فحلی کے مرتکب ہو بیٹھے جس کا آزاد کشمیر میں عام طور پر تصور نہیں ہے تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقے سہنسہ میں 4 سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا4 سالہ بچہ چار روز سے لاپتہ تھا، جس کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ سہنسہ میں درج کرائی گئی، پولیس نے بچے کی تلاش شروع کی ، اور شک پر محلے کے دو نوجوانوں زاہد اور مقصود کو حراست میں لیا، دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کہ انہوں نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی تھی اور پکڑے جانے کے خوف سے بچے کو قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر بچے کی لاش کنویں سے برآمد کر لی اور پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل اسپتال منتقل کردی ہے۔