مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
لمز کے طلبا کی طرف سے پیش کردہ موبائل اپلیکشن "گروپک" کی دنیا بھر میں زبردست پزیرائی
لاہور... پرائیویٹ سیکٹر کی معروف پاکستانی یونیورسٹی لمز کے طلبا کی طرف سے پیش کردہ موبائل اپلیکشن "گروپک" کو دنیا بھر میں زبردست پزیرائی حاصل ہو رہی ہے یہ ایپلیکیشن دراصل موبائل سے خوبصورت لمحات کو فلمبند کرنے والوں کی ایک بڑی پرانی مشکل کو بڑے دلچسپ انداز میں حل کرتی ہے، ’’جب چند لوگ ڈنر پر یا پکنک پر جاتے ہیں اورگروپ فوٹو لیتے ہیں تو ایسے میں تصاویر لینے والا اس گروپ میں نظر نہیں آتا۔ تو ہماری ایپ کی مدد سے وہ گروپ فوٹو میں نظر آئے گا۔ مثلاً تین لوگ ہیں جن میں سے ایک پہلے تصویر بناتا ہے۔ وہ واپس آتا ہے اور اس گروپ کا ایک اور شخص آ کے دوسری تصویر لیتا ہے۔ اس کے بعد ہماری ایپ کی مدد سے ان دونوں تصاویر کو ملا کر ایک گروپ فوٹو کی شکل دی جا سکتی ہے۔ یہ کہنا ہے اس اپلیکشن کو تخلیق کرنے والے گروپ کے سربراہ علی کا ، ان کا مزید کہنا ہے کہ اس کمپنی کی یہ پہلی ایپ ہے جسے مارکیٹ میں متعارف کروایا گیا ہے تاہم علی کے مطابق ابھی مزید کئی ایپلیکیشن اس وقت تجرباتی مراحل میں ہیں، ان پاکستانی نوجوانوں کی بنائی گئی ایپ کو دنیا بھر میں ملنے والی پزیرائی کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ امریکا میں جتنی بھی اس وقت ایپس استعمال کی جا رہی ہیں ان میں Groopic 37ویں نمبر پر ہے جبکہ ایپس اسٹورز پر ویڈیو اینڈ فوٹو کیٹگری میں اسے ساتواں نمبر حاصل ہے۔ پاکستان میں خریدی جانے والی ایپلیکیشن میں Groopic سر فہرست ہے اور اسے سام سنگ، ایل جی اور دیگر اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں نےخریدنے کا عندیہ دیا ہے جس پر کام چل رہا ہے۔ ایک ڈالر کے عوض اس دلچسپ اپلیکیشن کو دنیا میں کہیں بھی آئی فون کے صارفین خرید سکتے ہیں تاہم علی ریحان کے مطابق اس اپلیکیشن کو ایک ماہ میں اینڈرائڈ فون صارفین کے لیے بھی مارکیٹ میں ریلیز کردیا جائے گا۔