مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ کے دیگر شہروں کی طرح بریڈ فورڈ میں بھی ملکہ برطانیہ کی نوے سالہ سالگرہ منائی گئی
بریڈ فورڈ:برطانیہ کے دوسرے شہروں اور کمیونٹیز کی طرح ملکہ برطانیہ کی نوے سالہ سالگرہ بریڈ فورڈ میں بھی بڑی شان و شوکت سے منائی گئی،بریڈ فورڈ سٹی پارک میں ہونیوالی سب سے بڑی تقریب میں شہر کی تمام اہم شخصیات،لارڈ میئر،کونسل لیڈر،کمیونٹی رہنمائوں اور مختلف سکولوں کے پندرہ سو سے زائد بچوں نے قومی ترانہ گا کر اور سینٹری سکوائر میں مارچ کر کے ملکہ برطانیہ کو جہاں انکی سالگرہ پر مبارک باد دی وہاں بریڈ فورڈ کے امیج کو مثبت انداز میں پیش کرنے کیلئے تمام مذاہب،مکاتب فکر اور سیاسی و سماجی رہمائوں نے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اوربرطانیہ سے اپنی مکمل وفاداری کے علاوہ شاہی خاندان کی برطانیہ کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا،لارڈ میئربریڈفورڈ کونسلر جیف ریڈ نے ملکہ برطانیہ کومبارکباد پیش کرتے ہوئے بریڈ فورڈ میں بسنے والی تمام کمیونٹی کواس خوشی کے موقع پر متحد ہوکر سٹی سینٹر میں جمع ہونے کو نیک فال قرار دیا جبکہ اس بات پر زور دیا کہ تمام کمیونٹیز مستقبل میں بھی اسی قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں گی،ون بریٹن ون نیشن کے چیف ایگزیکٹو کشمیر سنگھ نے اپنے خطاب میں جہاں اپنے نظریے اور پروگرام سے آگاہ کیا وہاں مقامی اور قومی سیاسی،سماجی اورمختلف مذاہب کی قیادت کی سے ون بریٹن ون نیشن کے پروگرام سے معاونت کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہاکہ آج بریڈ فورڈ شہر سے شروع ہونیوالی اس مہم کی وجہ سے برطانیہ کے ہربڑے شہرمیں ملکہ برطانیہ کی90سالہ سالگرہ منائی جا رہی ہے اوراس کوکامیاب بنانے کیلئے راجہ نجابت حسین اور انکے ساتھیوں نے ملک بھر میں ان سے بھرپور تعاون کرکے کشمیری اور مسلمان کمیونٹی کی طرف برطانیہ سے اپنی وابستگی کا بھرپور اظہار کیا، اس تقریب میں بھی راجہ نجابت حسین،سردار عبدالرحمان خان،آصف نسیم راٹھور اورکونسلرفوزیہ شاہین کے علاوہ کونسل برائے مساجد کے نمائندوں نے بھی خصوصی طورپرشرکت کی،بعد ازاں یارکشائر مسلم کمیونٹی کی طرف سے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں شیڈو وزیر بیرسٹر عمران حسین ایم پی،امجد بشیر ایم ای پی،اینڈریا جنکنز ایم پی،ڈپٹی لارڈ لیفٹیننٹ اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل،کنزرویٹو گروپ لیڈر کونسلر سائمن،کونسلر جان پیننگٹن،کونسلر نوید ریاض،بیری ویٹکر،پالی میڈلے،علامہ ساجد قاضی،سردار عبدالرحمان خان،راجہ نجابت حسین،امجد حسین مغل،عطرت علی،فضل حسین ایم بی ای،نرمل سنگھ ایم بی ای،کشمیر سنگھ،چوہدری کرامت حسین،الحاج شفیق چوہان،ڈاکٹر طارق شاہ،ڈاکٹرتسلیم طارق،یاسمین عالم،فرزانہ افضل،حنا چوہدری،طاہرمحمود ایم پی،دیال شرما، عباس اکائونٹنٹ،چوہدری اصغر،الماس گوہر اور دیگر رہنمائوں نے ملکہ کی سالگرہ کا کیک کاٹ کر جہاں ملکہ برطانیہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا وہاں تمام کمیونٹیز کا مل جل کر برطانیہ کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا اس موقع پر رمضان المبارک کی وجہ سے ایگل بیکری کی طرف سے تمام مہمانوں کو مٹھائی پیش کی گئی تاکہ وہ شام کو گھروں میں افطاری کر سکیں اورمقامی انگریز بھی اس تحفے کی وجہ سے مسلمانوں کی خوشی میں شریک ہو سکیں،جموں وکشمیر تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اورممبر پارلیمنٹ امجد بشیر نے تمام مہمانوں کوشرکت پر شکریہ بھی ادا کیا۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر