مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان مسلم لیگ ن لاہور ویمن ونگ کی صدر بی بی وڈیری کے اعزاز میںافطار ڈنر کا اہتمام
پیٹربرا:پاکستان مسلم لیگ ن لاہور ویمن ونگ کی صدر بی بی وڈیری کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پیٹربرا کے صدر محمد طارق نے کیا ۔ جس میں مسلم لیگی کارکنوں کے علاوہ معززین نے شرکت کی ۔ بی بی وڈیری برطانیہ میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم پاکستان کی تیمارداری کیلئے تشریف لائی تھیں ۔ عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے بی بی وڈیری نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف سے وہ ملی ہیں اور انہیں حسن نواز خصوصاً میاں صاحب تک لے کر گئے ۔ پوری قوم ان کیلئے دعائیں کیں ۔ بی بی وڈیری نے ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک ترقی کی طرف رواں دواں ہے ۔ پاک چائنا اکنامک کارویڈور ملک کی ترقی کی طرف سب سے بڑا قدم ہے پاکستان کے سب صوبے اس سے مستفید ہونگے اور لاکھوں لوگوں کو روزگار مہریا ہو گا ۔ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے دور میں ملک ایمٹی قوم بنا اور معاشی طاقت بھی حاصل کر رہا ہے ان کے دور میں سب سے زیادہ توجہ معیشت پر دی گئی ۔ جب ملک میں موٹروے ، سڑکیں ہونگی تو لوگوں کو آمدورفت کے ساتھ اپنے کاروبار بڑھانے اس بھی سہولت ہو گی اور قوم ترقی کی منازل طے کریگی ۔ میاں محمد نواز شریف ، میاں شہباز شریف دن رات اس ملک کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں ۔ اگرچہ ملک میں جمہوریت کا دور کم رہا ، مارشل اور ملک پر طویل عرصہ مسلط رہا ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دور میں قوم کی امنگوں کا ساتھ دیا ۔ ملک کی سیاسی جماعتیں مل کر جمہوریت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ۔ پاک افواج نے ملک میں دہشتگردی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ حکومت اور فوج شانہ بشانہ اس ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اس عشائیہ میں افضل چوہدری ، شیراز خان ، راجہ غلام عباس ، محمد طارق راجہ محمد ارشد ، راجہ فیاض خان ، اسحاق جنجوعہ ، چوہدری امجد ، محسن علی ، وسیم ہاشمی ، رانا بشارت علی اور دیگر احباب نے شرکت کی ۔