مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حنیف عباسی نے سیاست سے علیحدگی کا اشارہ کر دیا ، یہ سچ کی فتح ہے،صدراے ایم ایل برطانیہ
راولپنڈی... پاکستان کے معروف سیاستداں شیخ رشید احمد کے سیاسی حریف حنیف عباسی نے ممنوعہ ادویات کے خلاف ضابطہ کوٹے کے حصول میں ملوث ہونے کے باعث سیاست سے علیحدگی کا اشارہ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے حنیف عباسی کا کہنا تھاکہ وہ آئندہ قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گےافواج پاکستان سے معافی کے طلبگار ہیں ماضی میں انہوں نے کوئی سخت بات کی ہے تو اس پر وہ معافی مانگتے ہیں لیکن ان کے بھائی سے جانوروں والا سلوک نہ کیا جائے ایفڈرین کوٹہ کیس میں پیشی کے وقت حنیف عباسی بھائی کی حالت دیکھ کر انتہائی جذباتی ہو گئے۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ایفی ڈرین کیس میں ان کے چھوٹے بھائی کو تنگ کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف بیان دینے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ حنیف عباسی پر محکمہ صحت سے ممنوعہ کیمیکل ایفیڈرین کا خلاف ضابطہ اور کوٹہ حاصل کرنے کا الزام ہے۔ اس کیس میں ان کے بھائی باسط عباسی اور انکی کمپنی کے مینیجر احمد بلال سمیت 9 افراد پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ حنیف عباسی متعلقہ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری پر رہا ہیں انھیں عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر شیخ رشید کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جسکے بعد ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے انھیں ٹکٹ نہیں دیا تھا ادھر برطانیہ میں عوامی مسلم لیگ کے صدر سلیم شیخ اس واقع پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید نے اپنے تک شوز میں متعدد بار کہا تھا کہ ان کا مخالف مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ہے آج وقت نے خود ثابت کر دیا کہ شیخ رشید نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے اور ان کے مخالفین کو وقت نے جھوٹا ثابت کیا۔