مقبول خبریں
نیلی مسجد یو کے اسلامک مشن کیلئے فنڈزریزنگ اپیل پر ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلرمحمد زمان کی شرکت
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
زیک گولڈ سمتھ کی حمایت کیوں کی؟عمران خان وضاحت کریں:میئر لندن صادق خان
لندن:میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ انہیں اپنے پاکستانی نژاد اور مسلمان ہونے پر فخر ہے ، عمران خان وضاحت کریں کہ میرے مخالف امیدوارزیک گولڈ سمتھ کی حمایت کیوں کی؟۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران زیک نے اُن سے متعلق ووٹروں سے کہتے رہے کہ صادق خان مسلمان ہے ، پاکستانی ہے ، اُسے ووٹ مت دیں، مگر لندن کے ووٹروں نے زیک کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ چھوٹے تھے ، عمران خان اُن کے ہیر وتھے جو اُس وقت دنیا کے بہترین آل راؤنڈر تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ برطانیہ میں بن سکتی ہے کہ دنیا کے عظیم ترین شہر لندن کا میئر 19گھنٹے کا روزہ رکھتا ہے ، انہوں نے اپنی کامیابی کے لئے پاکستانی عوام کی جانب سے دعائیں کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اُن کے والدین ، بزرگوں کا تعلق پاکستان سے ہے ، اُن کی ذمہ داری ہے کہ اہل لندن کو دکھائیں کہ پاکستانی نژاد مسلمان لندن کے مسائل کے حل ، اس کی خوشحالی کے لئے کام کر سکتا ہے ۔