مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
اراکین اسمبلی کی بغاوت نے ثابت کر دیاعمران خان میں قیادت کی اہلیت نہیں: رانا بشارت علی
لندن:عمران خان جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کر کے بھی کرسیاں بھرنے میں ناکام ہو گئے،میاں نواز شریف کی بیماری کا تمسخر اڑانے والا شخص خود نفسیاتی مریض ہے،خیبر پختونخوا حکومت ناکامی کی تصویر بن گئی،اراکین اسمبلی کی بغاوت نے ثابت کر دیاعمران خان میں قیادت کی اہلیت نہیں،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ہیومن رائٹس کامران مائیکل نے سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ رانا بشارت علی خاں کی طرف سے دیئے گئے ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن برطانیہ اقبال سندھو،محمد شکور خان،محمد اظہر،عرفان مائیکل،فاروق بٹ،محمد رفیع و دیگر موجود تھے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جس صوبے میں ذمہ داری ملی وہاں آج حالات بد تر ہو چکے ہیں انکی اپنی جماعت کے اراکین اسمبلی صوبے کو کرپشن کا گڑھ قرار دے رہے ہیں،عمران خان کی مقبولیت کا عالم یہ ہو چکا ہے کہ کروڑوں روپے جھونک کر بھی انہیں خالی کرسیاں بھرنے میں کامیابی نہیں مل رہی،انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف تیسری بار منتخب ہونے والے وزیر اعظم ہیں کیلئے ملک کے چپے چپے میں دعائیں کی جا رہی ہیں اور پوری دنیا میں ان کا نام احترام سے لیا جاتا ہے،چیئرمین تحریک انصاف بغیر ثبوت و تحقیق انہیں مجرم نہیں ٹھہرا سکتے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک جمہوری اور نظم و ضبط والی سیاسی جماعت ہے اورکارکنوں کی طویل جدو جہد کے نتیجے میں تیسری بار مرکز میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ایک عظیم لیڈر ہیں اور ان جیسے رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں،ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں ان جیسا محب وطن،بہادر اور محنتی لیڈر نصیب ہوا ہے۔