مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
نواز شریف پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت، انہی سے پاکستان کا مستقبل وابسطہ ہے:راجہ مصدق
بریڈ فورڈ :بریڈ فورڈ میں مسلم لیگی کارکنوں کا میاں نواز شریف کے کامیاب بائی پاس اور ہسپتال سے گھر منتقلی اور آزاد کشمیر میں الیکشن شیڈول جاری ہونے کی خوشی میں جشن اور مٹھائیاں تقسیم،مسلم لیگ بریڈ فورڈ کے سینئر رہنما جاوید نجیب،راجہ سلیم اقبال،راجہ مصدق حسین،چوہدری ساجد پنوں،چوہدری معروف پوٹھی،عرفان بخاری،ظفر بٹ،چوہدری طالب حسین،خواجہ بشارت،منصور زمان، عبدالرزاق، عبدالمجید، جاوید مجید،ظہر علی پیر خانہ سمیت درجنوں لیگی کارکنوں نے شہر کے مختلف حصوں میں مٹھائی تقسیم کی،مسلم لیگ کے سینئر رہنما راجہ جاوید نجیب نے اس موقع پر کہا کہ میاں نواز شریف سے پاکستان کا مستقبل وابسطہ ہے،تندرست نواز شریف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہیں،مسلم لیگ کے رہنما راجہ سلیم اقبال نے کہا کہ میاں نواز شریف سے کشمیری عقیدت و احترام کا رشتہ رکھتے ہیں انکی صحت کیلئے پوری کشمیری قوم دعا گو ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات21جولائی کو منعقد ہونے جا رہے ہیں برطانیہ میں مقیم لیگی کارکن آزاد کشمیر میں ن لیگ کے تمام امیدواروں کی حمایت کرتے ہیں اور انکی ہر حوالہ سے سپورٹ کرے گی،مسلم لیگ ن بریڈ فورڈ کے سیکرٹری جنرل راجہ مصدق حسین نے کہا کہ عمران خان پاکستان سے اپنا میوزیکل گروپ آزاد کشمیر کے پہاڑوں میں لے گئے ہیں جہاں ڈانس پارٹیاں جاری ہیں انکا ریاستی تعمیر و ترقی سے کوئی سروکار نہیں،راجہ مصدق نے کہا کہ بیرسٹر سلطان چلے ہوئے کارتوس کا نام ہے جو صرف اور صرف وزارت عظمیٰ کا خواب دیکھتے ہیں کشمیر کونسل کے الیکشن میں انہوں نے عتیق احمد کے ساتھ مل کر ہارس ٹریڈنگ کی،21جولائی کو انہیں آٹے اور دال کا بھائو معلوم ہو جائے گا،چوہدری ساجد پنوں اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں تارکین وطن کا ہمیشہ اہم کردار رہا ہے اس بار بھی تارکین وطن اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔