مقبول خبریں
پاکستان پریس کلب برطانیہ یارکشائیر ریجن کا سہیل وڑائچ کے اعزاز میں استقبالیہ
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
قومی برطانوی انتخابات میں کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
پیپلز پارٹی عام انتخابات میں ایک بار پھر ریاست میں میرٹ پر حکومت قائم کریگی:راجہ نیاز احمد
بریڈ فورڈ:مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ نیاز احمد کے اعزاز میں بریڈ فورڈ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد اسلم نے عشائیہ تقریب منعقد کی،اس موقع پر معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مشیر حکومت نے عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں آزاد کشمیر کے اندر ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے،ریاست میں پہلی بار60سالوں میں میڈیکل اور دو یونیورسٹیاں ریاست میں قائم کی گئیں،منگلا ڈیم کی ریزنگ میں پہلی بار لوگوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے چوہدری عبدالمجید نے وفاق کے ساتھ بحیثیت وزیر اعظم آزاد کشمیر لڑائی کی،ریاستی عوام کے حقوق پر پی پی نے پانچ سالوں میں کوئی سودے بازی نہیں کی،راجہ نیاز احمد نے کہا کہ آزاد کشمیر میں میوزیکل شو کرنے والے تحریک سے مخلص نہیں،پی پی 21جولائی کو ایک بار پھر ریاست میں میرٹ پر حکومت قائم کرے گی،وفاقی وزراء اختیارات کا ناجائز استعمال فوری طور پر بند کریں،وفاقی حکومت لیگی امیدواروں کو کونسل کے فنڈز جاری کر کے ووٹرز کو خریدنے کی کوششوں میں مصروف ہے جس سے ریاستی انتخابات مشکوک ہو سکتے ہیں،راجہ نیاز احمد نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کرنے والے رمضان میں پورے خاندان سمیت برطانیہ کی ٹھنڈی ہوائوں کے مزے لوٹ رہے ہیں انہیں غریب سے کوئی ہمدردی نہیں،چوہدری عبدالمجید ایک بار پھر ریاست کے وزیر اعظم بن کر تمام قوتوں کو شکست دیں گے،راجہ نیاز نے کہا کہ تارکین وطن21جولائی کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے آزاد کشمیر پہنچیں تاکہ آزاد کشمیر کو فتح کرنیوالوں کو شکست دے سکیں،تقریب میں سردار عبدالرحمان،راجہ غضنفر خالق،چوہدری مشتاق احمد،سینئر صحافی ظفر تنویر،ڈپٹی ایڈیٹر اوصاف اعجاز فضل،سپائس ریڈیو کے چیف ایگزیکٹو چوہدری شہزاد،اے کے نیوز کے سینئر رپورٹر طاہر حسن چوہدری سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔