مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مڈ لینڈ کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
برمنگھم:یوم تکبیر پاکستان کے دفاع اور سالمیت کی علامت ہے،آج سے اٹھارہ برس قبل وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے تمام تر بیرونی دبائو کو مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا دیا،اب وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اپنی اعلیٰ سیاسی بصیرت اور دور اندیشی کو سامنے رکھتے ہوئے دنیا کے سب سے بڑے میگا پراجیکٹ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ شروع کیا جس سے بے روز گاری کے خاتمے اور انتہا پسندی،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مددگار ثابت ہوگا،اس میگا پراجیکٹ سے براہ راست10لاکھ سے زائد نوجوان روزگار سے مستفید ہوکر خاندان کی کفالت کا ذریعہ بنیں گے،مسلم لیگ ن آئندہ آزاد کشمیر میں بھاری اکثریت حاصل کر کے حکومت تشکیل دےگی،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مڈ لینڈ کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کیا،جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت چیئرمین چوہدری شکیل مڈ لینڈ نے کی،نظامت کے فرائض راجہ ثقلین نائب صدر برطانیہ نے سر انجام دیئے جبکہ صدارت راجہ اجمل نوابی نے کی جبکہ خصوصی شرکت کل جماعتی کشمیر بین الاقوامی رابطہ کمیٹی کے سابق چیئرمین و صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مڈ لینڈ راجہ امجد خان و چیئرمین چوہدری شکیل تھے۔ اس اہم اجلاس میں کثیر تعداد میں رہنمائوڈ کارکنوں نے شرکت کی،مرزا راشد محمود،راجہ یعقوب،چوہدری سعید،چوہدری ریاض سرکھوی،چوہدری مختار سمیت رہنمائوں نے شرکت کی،راجہ امجد خان نے مزید کہاکہ وزیر اعظم پاکستان بڑے ویژن کے مالک ہیں ملکی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے امریکن صدر کی اربوں ڈالرز کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو دنیا کے بڑے ممالک کی صف میں لا کھڑا کیا،چوہدری شکیل نے کہا سائوتھ ایشیا ریجن میں پاکستان کی ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کے بعد طاقت کا توازن برقرار ہوا،بھارت کی چوہدراہٹ ختم ہوئی،راجہ تجمل نوابی نے کہاکہ ایٹمی طاقت کے بعد اب ملک میں معیشت کی مضبوطی کا بیڑاوزیر اعظم میاں نواز شریف نے اٹھایا جس کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں،چوہدری مختار نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک جو امن کی نہیں طاقت کی زبان سمجھتے ہیں،پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کے بعد انہیں سمجھنے میں آسانی ہو گی۔اس موقع پر یوم تکبیر کی اٹھارویں سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹ کر ملکی سلامتی اور بالخصوص ایٹمی دھماکوں کے خالق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی صحت کاملہ آجلہ کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔