مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام آسٹن یورنیورسٹی میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد
برمنگھم : جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام ریاست جموں و کشمیر کی قومی آزادی اور مخالف دائیں بازوں کی جماعتوں کے کردار کے عنوان سے برمنگھم کی آسٹن یورنیورسٹی میں منعقدہ کشمیر کانفرنس میں مختلف قوم پرست رہنمائوں نے کہا ہے کہ ریاست جموں کشمیر کی وحدت قومی تشخص ، انصاف پر مبنی سماج اور قومی آزادی تک جدوجہد کو جاری رکھا جائیگا ۔ کسی کو بھی کسی بھی قسم کی سودا بازی یا ریاستی تشخص و وحدت کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ اس کانفرنس کے مہمان خصوصی عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کے قائد اور ترقی پسند رہنما عابد حسین منٹو تھے ۔ کانفرنس میں مختلف کشمیری قوم پرست جماعتوں کے قائدین اور نمائندوں نے شرکت کی ۔ تقریب کی صدارت جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدر شاہد ہاشمی نے کی ۔ صدارتی کلمات ادا کرتے ہوئے شاہد ہاشمی نے کہا کہ ہم ریاست کی قومی و مکمل آزادی کیساتھ بے انصافی اور اقراء پروری سے پاک اور انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل بھی چاہتےہیں جس میں تمام انسان بلا امتیاز رنگ و نسل اور مذہبی وابستگی سے پاک ہو کر ریاست کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر در اصل کشمیری عوام کا مسئلہ ہے پاکستان اور بھارت دونوں کشمیر پر جنگ و جدل کی بجائے ریاست کی وحدت کو بحال کر سکے اسکو مثالی ریاست بنانے میں کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ سوشلزم ہمارا مشورہ ہے اس نظریے پر کار بند رہ کر عوامی جمہوری انقلاب لائینگے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں قیام امن اور انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل ہمارا اولین مقصد ہے انہوں نے کہا کہ ترقی پسند رہنما عابد حسین منٹو کی آج شمولیت اور واضح الفاظ میں کشمیر کی قومی آزادی کی تحریک کی حمایت سے عیاں ہوتا ہے اس مسئلہ کا واحد حل ریاست کی قومی آزادی اور خود مختیاری ہے ۔ مہمان خصوصی و عظیم ترقی پسند رہنما عابد حسین منٹو نے کہا کہ قوموں کی آزادی و خودمختاری کیلئے مشترکہ موومنٹ کا ہونا ضروری ہے کشمیری عوام اپنے مقبوضہ ملک کو آزاد کرانے کیلئے مشترکہ طور پر اور دو ٹوک موقف اپنا کر ایسی تحریک چلائیں جو قابل عمل ہو انہوں نے کہا کہ ہم مذہبی ریاست اور سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں آج پاکستان کے موجودہ حالات کی ذمہ داری اسی عنصر پر ہے ریاست مذہب پر نہیں بلکہ سماجی اور معاشرتی انصاف پر چلتی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اور مختلف دھڑے متحد ہو کر ایک ہی مئوقف اپنائیں تا کہ کشمیریوں کا اصلی مقصد دنیا کے سامنے آسکے ۔ عابد حسین منٹو نے مختلف قوم پرست اور نیشلسٹ سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا کہ وہ نہ چاہتے اور نہ تسلیم کرتے ہوئے بھی اپنی سیاسی حیثیت منوانے کیلئے سیاسی عمل میں حصہ لیں موجودہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھر پور انداز میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کر یں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قابض قوتیں پیش اپنا اثر و رسوخ اور اپنی حاکمیت برقرار رکھنے کیلئے مختلف حربے اسعتمال کرتی ہیں لیکن یہ ذمہ داری غلام اور مقبوہ اقوام کی ہے کہ وہ کس طرح اپنی جدوجہد کو جاری رکھتے ہیں کانفرنس سے جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے سیکرٹری جنرل واحد ایوب آ رگنائزر جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ امجد اشرف مختلف قوم پرست جماعتوں کے رہنما و امجد ایوب مرزا ، زبیر انصاف ، اسلم مرزا ، غلام حسین ، جاوید اقبال ، مرزا صدیق ، خواجہ حسن ، صادق صبحانی ، اصغر ملک وحید احمد ، اختر حسین ایڈووکیٹ ، منیب اظہر ، سیماب الطاف ، ذوہیب حسرت ، نثار احمد ، جاوید اقبال ، سجاد ملک ، ڈاکٹر افتخار اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔