مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر تحریک انصاف ڈڈیال سمیت پورے آزاد کشمیر میں وکٹری حاصل کریگی: چوہدری اظہر
برمنگھم : کشمیر تحریک انصاف ڈڈیال سمیت پورے آزاد کشمیر میں گرینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کریگی ، آزاد کشمیر کا انتخابی بگل بج چکا ہے ۔ اب ہر گزرتے دن مخالفین کی وکٹیں گرتی رہیں گی ۔ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں کشمیر پی ٹی آئی بھاری اکثریت حاصل کرکے آزاد خطہ میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کریگی ۔ خطہ سے کرپشن کا خاتمہ میرٹ کی بحالی اور تحریک آزاد کشمیر کو ایک نئے سرے سے آغاز کریگی ۔ حلقہ ایل اے ون ڈڈیال سے بزرگ سیاستدان چوہدری محمد یوسف کے سیاسی مشین کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار کشمیر تحریک انصاف کے حلقہ ایل اے ون ڈڈیال سے متوقع پارلیمانی امیدوار اور چوہدری محمد یوسف کے سیاسی جانشین چوہدری اظہر صادق نے برمنگھم میں کشمیر تحریک انصاف کی جانب سے منعقدہ ایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جسکی صدارت کشمیر تحریک انصاف میڈ لینڈ کے چیف آرگنائزر چوہدری خادم حسین نے کی ۔ چوہدری کرامت حسین چوہدری شکیل اور میڈ لینڈ کی پوری ٹیم حاجی نجیب ، چوہدری ساجد ، چوہدری جاوید داد اور دیگر نے انتظامات کیے جلسہ میں برطانیہ بھر سے مفتی فضل احمد قادری ، چوہدری علی شان ، چوہدری اقبال ، اسرار زیدی ، چوہدری مہربان ، عبدالغفور کھاڑک ، رئوف مغل ، ظفر جلال ، بشیر رٹوی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد پروفیسر سمیت تمام شہروں اور بالخصوص حلقہ ایل اے ون ڈڈیال سے کثیر تعداد میں رہنمائوں کارکنوں نے شرکت کرکے نہ صرف جلسہ کو تاریخ ساز بنا دیا بلکہ حلقہ ایل اے ون کی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔ جلسہ میں کشمیر پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے مرکزی صدر چوہدری بشیر رٹوی برمنگھم کے صدر راجہ اسحاق صابر کی قیادت میں وفد نے شرکت کی ۔ جلسہ عام سے مرکزی جنرل سیکرٹری برطانیہ چوہدری زاہد پرویز ، معروف بزنس مین چوہدری کرامت ، حاجی نجیب ، چوہدری ساجد ، چوہدری جاوید داد ، انجینئر تنویر ، چوہدری قربان سمیت کثیر تعداد میں رہنمائوں نے خطاب کیا ۔ پارلیمانی امیدوار چوہدری اظہر صادق کشمیر تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کے بعد پہلی مرتبہ برطانہ آمد پر ائیر پورٹ سے لیکر آج کے جلسہ تک جسطرح والہانہ اتقبال اور جلسہ میں عوامی شرکت سے برطانیہ میں آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے ۔ چوہدری اظہر صادق نے مزید کہا کہ سینئر سیاستدان چوہدری یوسف نے جس رواداری کی سیاست کی بنیاد رکھی ۔ حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کے عوام کی نمائندگی کی ہم اس مشن کو جاری رکھتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آگے بڑھیں گے ۔ غلط کام کرینگے نہ کرنے دینگے۔ ہمارے پارٹی چیئرمین عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کرپشن ، اقرپروری ، لوٹ گھسوٹ کیخلاف جو علم بلند کیا ۔ ہم اس پرچم کے سائے تلے پی ٹی آئی کا پیغام آزاد کشمیر کے گلی کوچوں میں پھیلائیں گے ۔ آئندہ الیکشن کے بعد خیبر پختونخوا کی طرح صاف شفاف حکومت کی تشکیل دیں گے اور فوری بلدیاتی انتخابات کروا کر اختیارات نچلی سطح پر عوامی نمائندوں کو منتقل کرکے تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کرینگے ۔ میری ٹیم میں شامل کوئی شخص الیکشن کے بعد غلط کام کی امید رکھنے سے بہتر ہے وہ آج ہی اپنا راستہ بدل دے ۔ عمران خان کی انسانیت خدمت کے ہیرو ہیں شوکت خانم ہسپتال عالمی سطح پر منظور شدہ ادارہ ہے ۔ ایسا آدمی جو اپنی مدد آپ کے تحت اتنا بڑا پراجیکٹ ڈویلپ کر سکتا ہے وہ پوری قوم کا چیئرمین عمران خان کی پالیسیوں پر کھلے اعتماد کا اظہار ہے ۔ آپ آزاد کشمیر کے الیکشن میں کھل کر ساتھ دیں حلقہ ایل اے ون کی سیٹ ہم قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو تحفے میں دیں گے ۔ کشمیر تحریک انصاف میڈ لینڈ کے چیف آرگنائزر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے دست راست اور برمنگھم عمران خان کے تاریخ ساز جلسہ کے میزبان چوہدری خادم حسین نے کہا کہ چوہدری اظہر صادق اور بزرگ سیاستدان چوہدری محمد یوسف کی شمولیت سے کشمیر پی ٹی آئی کو تقویب ملی ، چوہدری یوسف کا خاندان آزاد کشمیر کے بڑے سیاسی خاندانوں سے ہے جنکی خدمات کا سلسلہ کئی دھائیوں پر مشتمل ہے ۔ اب چونکہ آزاد کشمیر میں انتخابی بگل بج چکا ہے اب ہر گزرتے دن پی پی اور مسلم لیگ کی بڑی بڑی وکیں گرتی رہیں گی ۔ پی پی اپنے کرپشن کے بوجھ تلے دب جائینگی جبکہ پاناما پیپرز لیکس مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کو لے ڈوبے گی ۔ تحریک انصاف ہی آزاد خطہ میں صاف شفاف کرپشن سے پاک حکومت تشکیل دے گی ۔ چوہدری زاہد پرویز نے کہا کہ عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آنے والے دنوں میں نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔ آج کے اس بہترین میڈیا کے دور میں عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی صاف اور شفاف قیادت پر جمع ہیں ۔ چوہدری بشیر رٹوی نے کہا کہ کشمیر پی ٹی آئی اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کا انتخابی اتحاد کشمیر کونسل کے الیکشن میں سامنے آچکا ہے ۔ واضح اکثریت نے آئندہ کے الیکشن کے نتائج کا عندیہ دے دیا ہے ۔ دیگر کثیر تعداد میں رہنمائوں نے خطاب کیا جبکہ آخر میں مفتی فضل احمد قادری نے ملک کی سلامتی ، تحریک کشمیر کی آزادی اور دہشتگردی سے نجات کیلئے اجتماعی دعائیں کی ۔