مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک انصاف کے رہنما چوہدری مالک کی طرف سے چوہدری اظہر صادق کے اعزاز میں عشائیہ
بریڈ فورڈ:تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر چوہدری محمد یوسف کے بھتیجے اور ڈڈیال سے انکے ریاستی جانشین چوہدری اظہر صادق نے بریڈ فورڈ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری محمد یوسف اور میری ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت ٹکٹ سے مشروط نہیں ہم نے بیرسٹر سلطان اور عمران خان کے دلیرانہ موقف اور انکی سیاست سے متاثر ہوکر پی ٹی آئی کو جوائن کیا ہے،چوہدری اظہر صادق نے کہا کہ ڈڈیال کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں،چوہدری یوسف نے اپنے دور میں جو ترقیاتی کام کروائے ہیں ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کسی ایک بھی منتخب نمائندے نے ڈڈیال کے عوام کے حقوق کا تحفظ نہیں کیا،چوہدری اظہر صادق نے کہا کہ وہ وراثتی سیاست کے حق میں نہیں مگر عوام کی خدمت اور میرٹ پر اگر سیاست میں کچھ حاصل ہوتا ہے تو اسے وراثت سے منسلک نہیں کرنا چاہئے،چوہدری اظہر صادق کے اعزاز میں تحریک انصاف کے رہنما چوہدری مالک نے بریڈ فورڈ میں اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ منعقد کیا جس میں حلقہ ڈڈیال سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات اور اخباری نمائندوں نے شرکت کی۔